لوئر دیر:

پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے  اچانک بڑا حملہ کرتے ہوئے پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگادی۔

لاجبوک، کافرکوٹ اور کس غواڑگے کے علاقوں میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا، جہاں پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے فورسز کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی۔

اچانک ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ دہشت گردوں نے کارروائی کے دوران پولیس کی 3 گاڑیوں کو آگ لگا کر مکمل طور پر تباہ کردیا جب کہ بکتر بند گاڑی کے ٹائروں پر فائرنگ کرکے اسے بھی ناکارہ بنا دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور نہ صرف گاڑیوں کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئے بلکہ پولیس کی گاڑیوں میں موجود اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سرچ آپریشن مزید تیز کردیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے اور علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ دوبارہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دنیا بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری مختلف ممالک  کیلیے وبال جان بن گئے

امریکا میں آپریشن چیک میٹ کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری سخت کریک ڈاؤن کی لپیٹ میں ہیں۔

دنیا بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری مختلف ممالک  کے لیے وبال جان بن  چکے ہیں، جس کے نتیجے میں امریکا نے وفاقی امیگریشن نافذ کرنے کی مہم ’آپریشن چیک میٹ‘ کے تحت سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔

امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے مطابق آپریشن چیک میٹ کے تحت  گرفتار کیے گئے 36 ٹرک ڈرائیوروں میں سے کم از کم 30 بھارتی شہری تھے۔

خود بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کے پاس درست ڈرائیونگ لائسنس  تک موجود نہیں   تھے ۔ تمام افراد کیخلاف امریکی  قانون کے تحت کارروائی کر کے  امریکا سے نکالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

یوما سیکٹر کے قائم مقام چیف پٹرول ایجنٹ ڈسٹن کاڈل نے کہا ہے کہ  غیر قانونی طور پر موجود  بھارتی  ڈرائیورعوامی سلامتی کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتے ہیں ۔

سعودی عرب، کینیڈا اور امریکا سمیت بیشتر ممالک جعلی دستاویزات اورفراڈ سمیت متعدد وجوہات کی بنیاد پر بڑی تعداد میں بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر چکے ہیں ۔ بھارتی حکام کے اعداد و شمار کے مطابق2021 سے 2025 کے دوران 52 مختلف ممالک سے  171,150 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق مودی کے نام نہاد شائننگ انڈیا کے دعووں کے باوجود بھارتی شہریوں نےغیر قانونی طور پر ملک سے بھاگ کر بھارت کا پول کھول دیا  ہے۔ مختلف ممالک میں ریاست مخالف سرگرمیوں اور سنگین جرائم میں ملوث  بھارتی تارکین عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • دنیا بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری مختلف ممالک  کیلیے وبال جان بن گئے
  • ہولناک سانحہ، ایک شخص نے خاندان کے 6 افراد کو قتل کرکے خود کو گولی مار دی
  • راولپنڈی: گھر میں لاکھوں روپے کی چوری کا ڈراپ سین، قریبی رشتہ دار ہی ملوث نکلا
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی