خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں افغانستان سے آنیوالے دہشتگردوں کی انٹری اور انکے خلاف خصوصی 
تین روز سے جاری آپریشن میں اہم کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

دیر بالا کے دشوار گزار پہاڑی مقام پر افغانستان سے آئے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس، سی ٹی ڈی سمیت فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

تین روز سے جاری آپریشن کے دوران فورسز نے جانی نقصان کم سے کم ہونے کیلیے جدید طرز کے ڈرونز بھی استعمال کیے جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اہم کمانڈر ساجد بھی شامل ہے جبکہ تلاشی کے دوران پانچ دہشت گردوں کی لاشوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ اس دوران دو شہری بھی دہشت گردوں کی فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہوئے۔

مقامی آبادی کی جانب سے آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا گیا ہے جبکہ علاقہ مکین فورسز کے شانہ بشانہ رہے۔

ڈی پی او اپر دیر سید محمد بلال کے مطابق  فتنۃ الخوارج کے علاقے سے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے دیر بالا پولیس اور سی ٹی ڈی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔  

ڈی پی او دیر بالا سید محمد بلال کی قیادت میں دیر پولیس اور سی ٹی ڈی کا فتنہ الخوارج کے خلاف جراتمندانہ ٹارگٹڈ آپریشن گذشتہ تین دن سے جاری ہے۔

تھانہ دیر سٹی کی حدود میں دوبندو، بیکارے، سلام کوٹ، ہاتن درہ اور ملحقہ علاقوں میں یہ کارروائی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، جن میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے عناصر کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔

آپریشن کے دوران دیر بالا پولیس کے ساتھ البرق کمانڈوز، ایلیٹ فورس، آر آر ایف یونٹ، سی ٹی ڈی، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ڈی ایس بی سٹاف نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ حصہ لیا۔

جدید ہتھیاروں، اے پی سیز، تھرمل آلات اور ڈرون کیمروں کے ذریعے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

آپریشن کے دوران پہلے روز 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جن میں سے 2 کی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں جبکہ پولیس کے 7 جوان زخمی اور 2 مقامی شہری شہید ہوئے تھے۔

تین دن سے جاری آپریشن میں اب تک 9 فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ہلاک کیے گئے ہیں جن میں سے 5 کی لاشیں برآمد کی گئیں ہیں جن میں مقامی کمانڈر ساجد کی لاش بھی شامل ہے۔

اس آپریشن میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے اب تک 2 شہری شہید اور 10 پولیس جوان زخمی ہوئے۔  ڈی پی او دیر بالا سید محمد بلال نے کہا کہ اس جرات مندانہ آپریشن سے نہ صرف دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے بلکہ یہ دیرپا امن کے قیام کی جانب بھی ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

دیر پولیس دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے پرعزم ہے۔ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فتنہ الخوارج کے گردوں کی کے دوران گرد ہلاک دیر بالا سی ٹی ڈی

پڑھیں:

20 سال سے ایف سی کی وردیاں پہن کر وارداتیں کرنیوالے 4 گینگسٹر ہلاک

پولیس کے مطابق کارروائی پنجاب سی سی ٹی ڈی کی طرز پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے 20 سالہ سے پشاور میں ایف سی کی وردیوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے چار افراد کو ہلاک کردیا جن میں ایک افغانی بھی شامل تھا۔ تفصیلات کے مطابق چمکنی میں علی الصبح پولیس اور بدنامِ زمانہ ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس، ایف سی کی وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے خطرناک گروہ کے چار ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی پنجاب سی سی ٹی ڈی کی طرز پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان گزشتہ 20 سال سے پشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگر اضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت عبدالغفور عرف غفور ولد اختر محمد، شاہ پور ولد شاہ مہر، جاوید ولد محمد جمال (ساکنان افغانستان) اور سمیع اللہ ولد محمد (سکنہ بیرون گنج) کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق یہ گروہ حال ہی میں علاقہ جھگڑا میں ایف سی کی وردی پہن کر ایک ڈاکٹر کے گھر کروڑوں روپے کی ڈکیتی میں ملوث تھا، جس کا مقدمہ تھانہ چمکنی میں علت 2120 مورخہ 19 ستمبر 2025 بجرم 395، 457 درج تھا، اسی گینگ نے 26 اگست 2025ء کو ترناب فارم کے علاقے میں بھی ایک شہری کے گھر سے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹے تھے۔ کارروائی کے دوران پولیس نے ایک کلاشنکوف، ایک رائفل 223 بور، دو پستول 30 بور، ایک سیڑھی اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک گروہ بین الاضلاعی نیٹ ورک کا حصہ تھا جو وردی پہن کر سرکاری اہلکار ظاہر کرتا اور ڈکیتیوں کی وارداتیں کرتا تھا۔ ترجمان کےمطابق پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کردیا ہے جبکہ باقی مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ رینجرز  کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار
  • سندھ رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
  • کراچی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار  
  • قنبر علی خان: ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت
  • غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف آپریشن تیز، راولپنڈی میں 216 افغان شہری گرفتار
  • 20 سال سے ایف سی کی وردیاں پہن کر وارداتیں کرنیوالے 4 گینگسٹر ہلاک
  • انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: پنجاب میں 18 دہشت گرد پکڑے گئے، بارودی مواد برآمد
  • سوڈان میں قتل عام جاری، مزید 1500 افراد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2کارروائیاں؛ فتنۃ الہندوستان کے 18دہشت گرد ہلاک