اپر دیر: پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 3 روزہ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ 2 شہری شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد ہلاک
ایس ایس پی اپر دیر کے مطابق یہ آپریشن ہل ٹاپ، دوبانڈو درا، مسالا بانڈا، شاندل باغ، اتن درا، باغ کلے، سنگر اور شندل باغ کے علاقوں میں کیا گیا جو مجموعی طور پر 20 مربع کلومیٹر پر محیط ہے اور تین روز تک جاری رہا۔
’اس کارروائی میں پولیس، ایلیٹ فورس اور ریپڈ ریسپانس فورس نے بھی حصہ لیا، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں مقامی کمانڈر ساجداللہ بھی شامل ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی اور پولیس کی لکی مروت میں کارروائی، 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک
آپریشن کے دوران 2 شہری شہید جبکہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے 10 اہلکار زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر کے سرچنگ کا عمل جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آپریشن مکمل اپر دیر خوارج ہلاک خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی شہری شہید وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپر دیر خوارج ہلاک خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی شہری شہید وی نیوز شہری شہید سی ٹی ڈی اپر دیر
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :