’’سچا پیار ابھی تک ہوا ہی نہیں‘‘ ؛ سلمان خان کا حیران کن اقرار
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے ’’سچے پیار‘‘ کے بارے میں اظہار خیال کرکے ایک بار پھر مداحوں کو چونکا دیا ہے۔
’’بگ باس 19‘‘ کے گرینڈ پریمیئر میں میزبان کے طور پر جلوہ گر ہونے والے سلمان خان سے مہمان تانیا متل نے سوال کیا: ’’کیا سچا پیار ہمیشہ ادھورا ہی رہ جاتا ہے؟‘‘
اس سوال پر سلمان خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: ’’مجھے نہیں معلوم، کیونکہ مجھے تو اب تک سچا پیار ہوا ہی نہیں۔ نہ کوئی سچا پیار ہوا اور نہ ہی کچھ ادھورا رہا۔‘‘
سلمان خان کا یہ بیان سنتے ہی شو کا ماحول پرجوش ہوگیا۔ مداحوں اور ناظرین کو ایک بار پھر حیرت ہوئی کہ آخر دبنگ خان، جو بالی ووڈ کے ’’فار ایور سنگل‘‘ ہیرو کہلاتے ہیں، آج تک سچے پیار کی تلاش میں کیوں کامیاب نہ ہوسکے۔
یہ اقرار اس لیے بھی دلچسپ ہے کیونکہ سلمان خان کی زندگی میں کئی مشہور اداکارائیں شامل رہیں۔ کبھی ان کا نام ایشوریا رائے کے ساتھ جڑا تو کبھی کترینہ کیف اور سنگیتا بجلانی کے ساتھ۔ کئی رشتے گہری دوستی اور محبت کے باوجود شادی کے بندھن تک نہ پہنچ سکے۔ ایشوریا رائے کے ساتھ ان کا رشتہ طوفانی انداز میں ختم ہوا تو کترینہ کیف نے بھی آخرکار اپنی راہیں جدا کرلیں۔
اب جبکہ سلمان خان 58 برس کے ہوچکے ہیں، مداح یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ کیا واقعی بالی ووڈ کے یہ سب سے زیادہ چاہے جانے والے ہیرو کبھی شادی کے بندھن میں بندھیں گے یا پھر ہمیشہ ہی ’’سنگل خان‘‘ کے لقب کے ساتھ رہیں گے۔
ان کے تازہ بیان نے ایک بار پھر مداحوں کو چہ میگوئیوں پر مجبور کر دیا ہے، اور سوشل میڈیا پر یہ سوال گونج رہا ہے ’’کیا سلمان خان کو کبھی سچا پیار ملے گا یا وہ ہمیشہ کے لیے فار ایور سنگل ہی رہیں گے؟‘‘
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
صبا قمر کی شادی کی خبریں کیوں زیر گردش ہیں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
ہزاروں دلوں پر راج کرنے والی معروف اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر اپنی شادی کی خبروں وجہ سے زیر بحث ہیں۔
یوں تو صبا قمر اپنی نجی زندگی کو ہمیشہ بہت حد تک پرائیویٹ رکھتی ہیں اور شاذ و نادر ہی اپنی فیملی یا محبت بھرے رشتوں پر بات کرتی نظر آئی ہیں۔
تاہم ان کے مداح ہمیشہ سے ہی ایسی ہر خبر پر نظر رکھتے ہیں کہ جو صبا قمر کی شادی سے متعلق ہو۔
یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی صبا قمر کے ایک نئے ڈرامے کا ٹیزرز سامنے آیا مداحوں نے اداکارہ کی شادی کی پیشن گوئی کردی۔
اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ڈرامے میں صبا قمر کے ہیرو عثمان مختار ہیں جنھیں مداح مذاقاً "لکی چارم" قرار دیتے ہیں۔
عثمان مختار کے ساتھ کام کرنے کے فوری بعد کئی اداکارائیں جیسے اشنا شاہ، کبریٰ خان، ماہرہ خان، سارہ خان اور نعیم الحا خاور کی شادی ہوگئی۔
جس کے بعد سے عثمان مختار کے بارے میں مشہور ہوگیا کہ وہ جس ہیروئن کے ساتھ ڈرامے میں کام کرتے ہیں اُس ہیروئن کی اصل زندگی میں شادی ہوجاتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مداحوں نے سمجھ لیا کہ شادی کی اب باری صبا قمر کی ہے۔
ڈرامے کا ٹیزر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے صبا کو شادی کی پیشگی مبارکباد دینا شروع کر دی۔
ایک صارف نے لکھا: "ایڈوانس شادی مبارک صبا!" دوسرے نے لکھا کہ "عثمان مختار کے ساتھ کام کیا ہے، اب تو شادی پکی ہے۔
ایک اور نے تبصرہ کیا: "لگتا ہے اب صبا کی شادی کا وقت آ گیا ہے۔"