امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منی ایپلس میں ایک چرچ سے منسلک پرائمری اسکول میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے نے پورے ملک کو لرزا کر رکھ دیا۔

واقعے میں کم از کم دو کم سن بچے ہلاک جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ فائرنگ کرنے والا شخص بھی پولیس کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اینونساییشن کیتھولک اسکول میں پیش آیا، جو ایک چرچ سے منسلک نجی تعلیمی ادارہ ہے۔ اسکول میں تقریباً 395 طلبہ زیر تعلیم ہیں اور تعلیمی سال کے آغاز کو صرف دو دن ہوئے تھے۔

پولیس چیف برائن او’ہارا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ اور دس سال کی عمر کے دو بچے اپنی نشستوں پر بیٹھے بیٹھے جان کی بازی ہار گئے۔ دونوں بچوں کے والدین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آور کے پاس تین مختلف ہتھیار موجود تھے، جن میں ایک رائفل، ایک شاٹ گن اور ایک پستول شامل تھی۔ پولیس چیف نے چرچ میں بیٹھے معصوم بچوں پر اندھا دھند گولیاں برسانے کو ’’انتہائی سفاکانہ اور بزدلانہ‘‘ عمل قرار دیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں 17 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 14 بچے شامل ہیں۔ دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ باقی زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس واقعے کے فوراً بعد رائٹرز اور اے ایف پی نے اپنی ابتدائی رپورٹس میں بتایا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم پولیس اور مقامی حکام نے بعد ازاں دو بچوں کی ہلاکت اور 17 زخمیوں کی تصدیق کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس واقعے کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی ہے اور وائٹ ہاؤس صورتحال کی کڑی نگرانی کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایف بی آئی فوری طور پر متحرک ہوئی اور جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

پولیس نے شہر کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بتایا کہ فی الحال علاقے میں کوئی فعال خطرہ موجود نہیں ہے اور شوٹر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ والدین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں سے ملنے کے لیے اینونساییشن اسکول کے ری یونفیکیشن زون کا رخ کریں۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ ہفتوں میں امریکی کالج کیمپسز پر فائرنگ اور شوٹرز کی رپورٹس کی لہر دیکھنے کو ملی ہے۔ ماہرین اور حکام بارہا خبردار کر چکے ہیں کہ اسکولوں میں آتشیں اسلحے کے بڑھتے واقعات تشویشناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسکول میں

پڑھیں:

برطانیہ: ٹرین میں چاقوزنی کی واردات، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے کیمرج شائر کے علاقے میں چاقو حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، واقعے کے فوری بعد پولیس نے ہنٹنگڈن سٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے واقعے کو بڑا حادثہ قرار دیا اور کہا انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران تحقیقات میں معاونت کریں گے۔

ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا تھا اور چیخ رہا تھا، ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔وزیراعظم کیئر سٹارمر نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی پریشان کن ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ہنگو، پولیس کے قافلے پر بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • برطانیہ: ٹرین میں چاقوزنی کی واردات، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
  • برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
  • برطانیہ، ٹرین میں چاقو حملے میں 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • برطانیہ کی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • برطانیہ : ٹرین میں چاقو کے حملے میں 10 افراد زخمی، 2 مشتبہ افراد گرفتار
  • 17 بچوں کو یرغمال بنانے والا ہلاک، روہت آریہ کے مطالبات کیا تھے؟
  • کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان جاں بحق، 2 زخمی
  • کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق