وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خواتین کے لباس سے متعلق کیے گئے نامناسب تبصرے پر غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔

کچھ دن قبل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک پریس کانفرنس میں خواتین کے لباس سے متعلق بات کی تھی جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جو مریم نواز کے لباس پر تنقید کرتے ہیں وہ اپنے گریبانوں میں جھانکیں جن کی اپنی امیاں کپڑے پہننا ہی مناسب نہیں سمجھتیں‘۔

اب ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اپنے اس بیان پر غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ایک عورت ہیں اور سمجھ سکتی ہیں کہ خواتین کو لباس سے متعلق کس طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مجھے افسوس ہے کہ میرے منہ سے ایسی بات نکلی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کیا مریم نواز کسی کی ماں یا بہن نہیں ہیں؟ میں بھی ایک ماں ہوں لیکن خواتین کو جو سر کے باوں سے پیروں کے ناخن تک تنقید برداشت کرنی پڑتی ہے اس کا صبر بھی اکثر ختم ہوجاتا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ 'ن لیگ کی خواتین کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جاتی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لباس پر تنقید اور ان کیلئے استعمال کیے جانے والے الفاظ بہت ہی غلط ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے کے بجائے لوگ یہ کیوں نہیں دیکھتے کہ مریم نواز صوبے کے لیے کیا کررہی ہیں اور کیا کیا کر چکی ہیں اس پر بات کیوں نہیں کی جاتی۔ وزیر اطلاعات نے سوال اُٹھایا کہ کیا یہ ضروری ہے کہ ہمیشہ خواتین کے لباس پر ہی بات کی جائے؟ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خواتین کے لباس مریم نواز

پڑھیں:

الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی۔جج رانا زاہد محمود نے پی پی 159سے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے کہاکہ عذرداری میں الیکشن ایکٹ2017کے رول 144کو پورا نہیں کیاگیا،انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں،بیان حلفی  میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام نہیں ،انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کیلئے پیش نہیں کیا جا سکتا۔ 

محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے مہر شرافت علی نے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنا دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری مسترد
  • الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی
  • ای چالان کی قرارداد پر غلطی سے دستخط ہو گئے، کے ایم سی کی وضاحت
  • ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
  • بھارت ایک اور سازش ناکام:’’را‘‘ کے لئے جاسوسی کرنے والا ماہی گیر گرفتار،اعجاز ملاح نے اعتراف جرم کرلیا
  • عالمی کرپٹو انڈسٹری نے بلال بن ثاقب کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے: عظمیٰ بخاری
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب