WE News:
2025-11-05@01:53:12 GMT

عوام کے ہاتھوں گوگل میپس ٹیم کی پٹائی، مگر کیوں؟

اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT

عوام کے ہاتھوں گوگل میپس ٹیم کی پٹائی، مگر کیوں؟

گوگل میپس کی ایک ٹیم کو بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے ایک گاؤں میں دیہاتیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی ریاست اترپردیشن کے گاؤں بیرہر میں گوگل میپس کے لیے کام کرنے والی ٹیم، جو ٹیک مہندرا کے ذریعے آؤٹ سورس کی گئی تھی، کیمروں سے لیس ایک گاڑی کے ذریعے گاؤں کی گلیوں کی نقشہ کشی کر رہی تھی۔ ٹیم علاقے کی سڑکوں کی تصویریں لے رہی تھی تاکہ گوگل میپس پر درست نقشہ اپ لوڈ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل میپ نے پھر دھوکا دیدیا، نیپال جانے والے سائیکلسٹ بھارت میں بھٹک گئے

مقامی افراد نے جب کیمرہ فٹ گاڑی دیکھی تو انہیں شک ہوا کہ یہ لوگ چوری کی نیت سے معلومات اکٹھی کررہے ہیں۔ کچھ ہی دیر میں متعدد دیہاتیوں نے ٹیم کو گھیر لیا، ان سے پوچھ گچھ کی اور بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔

صورتحال اس وقت قابو میں آئی جب پولیس موقع پر پہنچی اور ٹیم کو دیہاتیوں سمیت تھانے لے گئی، جہاں گوگل میپس کی ٹیم نے وضاحت دی کہ وہ چور نہیں بلکہ نقشہ سازی کے لیے آئے تھے، اس کے بعد دیہاتیوں کا غصہ ٹھنڈا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل میپس نے ایک سال سے گمشدہ شخص کا معمہ حل کردیا

گوگل میپس سے منسلک ایک ملازم نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے سروے کے لیے ڈی جی پی سے اجازت لے رکھی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف اپنا پیشہ ورانہ کام کررہے تھے لیکن بدقسمتی سے غلط فہمی کا شکار ہوگئے۔

مقامی افراد کے مطابق علاقے میں حالیہ دنوں میں چوری کی وارداتیں بڑھی ہیں جس کے باعث وہ چوکس تھے اور یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل میپس کی غلطی: فیملی وین دریا میں بہہ گئی، 3 ہلاک ایک بچہ لاپتا

گوگل میپس کی ٹیم نے دیہاتیوں کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا۔ پولیس کے مطابق، علاقے میں اب امن و امان کی صورتحال معمول پر ہے، پولیس فورس تعینات ہے اور دیہاتیوں کو پرامن طریقے سے منتشر کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اترپردیشن بھارت پولیس تشدد دیہاتی کیمرے گاڑی گوگل میپس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اترپردیشن بھارت پولیس دیہاتی کیمرے گاڑی گوگل میپس گوگل میپس کی کے لیے

پڑھیں:

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز گوگل فار ایجوکیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گوگل کروم بک کا معائنہ کر رہی ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-08-35

 

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • گوگل ٹرانسلیٹ میں بڑا اپ ڈیٹ، اب زبانوں کا ترجمہ جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے ہوگا
  •  گوگل کی مقامی موجودگی اسے پاکستان کے اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے قریب لائے گی:نائب وزیر اعطم
  • پاکستان میں گوگل کروم بُک کی پہلی اسمبلی لائن کا افتتاح، عام صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟
  • پنجاب کو مصنوعی ذہانت ہنب بنانا عزم ‘ لیپ ٹاپ فیکٹری کے قیام کیلئے بھرپور معاونت کرینگے : مریم نواز 
  • لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز گوگل فار ایجوکیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گوگل کروم بک کا معائنہ کر رہی ہیں
  • گوگل کی پنجاب حکومت کو شاندارپیشکش
  • گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی
  • پنجاب میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں،جماعت اسلامی
  • مودی ٹرمپ سے خوفزدہ ہیں اور انکا ریموٹ کنٹرول بڑے کاروباریوں کے ہاتھوں میں ہے، راہل گاندھی
  • سوڈان : قیامت خیز مظالم، آر ایس ایف کے ہاتھوں بچوں کا قتل، اجتماعی قبریں اور ہزاروں لاپتہ