2025-09-18@02:20:28 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«گوگل میپس کی»:
گوگل میپس کی ایک ٹیم کو بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے ایک گاؤں میں دیہاتیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی ریاست اترپردیشن کے گاؤں بیرہر میں گوگل میپس کے لیے کام کرنے والی ٹیم، جو ٹیک مہندرا کے ذریعے آؤٹ سورس کی گئی تھی، کیمروں سے لیس ایک گاڑی کے ذریعے گاؤں کی گلیوں کی نقشہ کشی کر رہی تھی۔ ٹیم علاقے کی سڑکوں کی تصویریں لے رہی تھی تاکہ گوگل میپس پر درست نقشہ اپ لوڈ کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل میپ نے پھر دھوکا دیدیا، نیپال جانے والے سائیکلسٹ بھارت میں بھٹک گئے مقامی افراد نے جب کیمرہ فٹ گاڑی دیکھی تو انہیں شک ہوا کہ یہ لوگ چوری کی نیت سے معلومات...
بھارت میں راجستھان کے علاقے چتوڑ گڑھ میں گوگل میپس کی غلط رہنمائی کے باعث ایک فیملی وین بند پل پر پہنچ گئی اور طاقتور بہاؤ میں بہہ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور ایک بچہ لاپتا ہو گیا۔ حادثہ منگل کو پیش آیا جب خاندان بھِلواڑہ سے مذہبی زیارت کے بعد واپس آ رہا تھا اور بند پل پار کرنے کی کوشش کی۔ وین کے ڈرائیور نے گوگل میپس کی ہدایت پر سوامی اوپردہ پل پر گاڑی لے گئی، جو کئی مہینوں سے بند تھا۔ جیسے ہی وین پل پر داخل ہوئی، وہ پھنس گئی اور دریائے باناس کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔ مزید پڑھیں: حسن ابدال: جھاری کس نالے میں گاڑی بہہ گئی، 10 میں...
2023 کے آخر میں گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ میپس لوکیشن ہسٹری کو آپ کے فون میں منتقل کیا جا رہا ہے جس کے بعد ٹائم لائن ڈیٹا کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے کام ابھی جاری ہے اور اب گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 18 مئی تک تمام صارفین کا ٹائم لائن ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔گوگل کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اگر صارفین نے ٹائم لائن ڈیٹا کو تحفظ فراہم کرنا ہے تو نئی سیٹنگز کا انتخاب کرنا ہوگا۔ کمپنی کے مطابق سیٹنگز کی تبدیلی 18 مئی سے قبل کرنا ہوگی۔اس سے قبل گوگل کی جانب سے صارفین کے ڈیٹا کو کلاؤڈ سرورز...
گوگل میپس نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا کارآمد فیچر متعارف کرایا ہے، جس کی بدولت لوگ اپنے علاقوں میں موسمی حالات کی بنیاد پر ٹریفک کی صورتحال سے دوسروں کو آگاہ کر سکیں گے۔ اینڈرائیڈ پولیس کی رپورٹ کے مطابق ’’انسیڈنٹس رپورٹنگ‘‘نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین یہ بتا سکیں گے کہ بارش کے باعث کون سی سڑکوں پر پانی کھڑا ہو چکا ہے، دھند کی وجہ سے کن راستوں پر حدِ نگاہ کم ہے، یا شدید بارشوں کے باعث کون سی سڑکیں خراب ہو چکی ہیں۔ اس طرح، دوسرے ڈرائیورز کو پیشگی آگاہی ملے گی اور وہ متبادل راستے اختیار کر سکیں گے۔ یہ فیچر پہلے اینڈرائیڈ آٹو اور پھر گوگل میپس کی آئی فون ایپ میں...
گوگل میپس میں ایک نیا کارآمد فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ گوگل میپس کے اس انسیڈنٹس رپورٹنگ نامی فیچر کے ذریعے صارفین دیگر افراد کو اپنے علاقوں میں ٹریفک کے حوالے سے درپیش موسمی مسائل سے آگاہ کر سکیں گے۔اینڈرائیڈ پولیس کی رپورٹ کے مطابق صارفین بتاسکیں گے کہ بارش کی وجہ سے کونسی سڑکوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوچکی ہے یا دھند کی وجہ سے کن مقامات پر گاڑی سے باہر دیکھنا مشکل ہے۔ اسی طرح وہ یہ بھی رپورٹ کرسکیں گے کہ کن علاقوں میں سڑکیں بارشوں کی وجہ سے خراب ہیں تاکہ دیگر افراد کو سفر کے دوران مشکلات کا سامنا نہ ہو۔رپورٹ کے مطابق انسیڈنٹس رپورٹنگ کا فیچر پہلے اینڈرائیڈ آٹو اور...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) گوگل میپ نے بھارت میں ایک بار پھر دھوکا دے دیا،تاہم اس کا شکار بھارتی پولیس بن گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاست آسام کی پولیس ایک علاقے میں ملزم کو پکڑنے کے لے چھاپا مارنے جا رہی تھی کہ گوگل میپ نے 16 رکنی ٹیم کو پڑوسی ریاست ناگالینڈ پہنچا دیا۔ مقامی لوگوں نے سادہ لباس میں مسلح افراد کو ڈاکو سمجھ کر ٹیم پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوگیا،جب کہ انہیں رات بھر یرغمال بنائے رکھاگیا۔اطلاع ملنے پر ہیڈکوارٹر کی جانب سے ٹیم بھیجی گئی، جس نے مقامیوںکو حقیقت سے آگاہ کر کے یرغمالی پولیس اہلکاروں کو رہا کرایا۔