صارفین کیلئےاہم خبر ،گوگل میپس کی جانب سے نہایت کارآمد فیچر متعارف
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
گوگل میپس میں ایک نیا کارآمد فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
گوگل میپس کے اس انسیڈنٹس رپورٹنگ نامی فیچر کے ذریعے صارفین دیگر افراد کو اپنے علاقوں میں ٹریفک کے حوالے سے درپیش موسمی مسائل سے آگاہ کر سکیں گے۔اینڈرائیڈ پولیس کی رپورٹ کے مطابق صارفین بتاسکیں گے کہ بارش کی وجہ سے کونسی سڑکوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوچکی ہے یا دھند کی وجہ سے کن مقامات پر گاڑی سے باہر دیکھنا مشکل ہے۔
اسی طرح وہ یہ بھی رپورٹ کرسکیں گے کہ کن علاقوں میں سڑکیں بارشوں کی وجہ سے خراب ہیں تاکہ دیگر افراد کو سفر کے دوران مشکلات کا سامنا نہ ہو۔رپورٹ کے مطابق انسیڈنٹس رپورٹنگ کا فیچر پہلے اینڈرائیڈ آٹو اور پھر گوگل میپس کی آئی فون ایپ میں نظر آیا۔البتہ ابھی تک یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین تک نہیں پہنچا۔
خیال رہے کہ گوگل میپس میں ٹریفک حادثات، ٹریفک جام، اسپیڈ ٹریپس اور دیگر مسائل سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے آپشنز پہلے سے موجود ہیں۔اب ان میں موسم سے متعلق مسائل کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔اکثر اس طرح کے الرٹس بہت کارآمد ثابت ہوتے ہیں کیونکہ لوگوں کو قبل از وقت علم ہو جاتا ہے کہ انہیں سفر کے دوران کن مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گوگل میپس
پڑھیں:
ٹریفک حادثات: مزید 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے
ویب ڈیسک: شہر قائد میں ٹریفک حادثات نے مزید 2 نوجوانوں کی جانیں لے لیں۔
مین گوٹھ کے علاقے ملیر مین گوٹھ سولنگی سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ علی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
نیوکراچی ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر موٹرسائیکل سوار 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لاہور بورڈ: میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل کا آج سےآغاز ہو گا
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔