عمران خان کو کونسے طبی مسائل درپیش ہیں؟ میڈیکل ہسٹری عدالت میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق علیمہ خان کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔
دوران سماعت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کے روبرو عمران خان کی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی جس میں گزشتہ 2 سال کی طبی ہسٹری شامل ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کا علاج ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں جاری ہے اور انہیں دانتوں، کان، ناک، گلے، آنکھوں اور ہڈیوں سے متعلق مختلف مسائل کا سامنا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: علیمہ خان کے گھر پر حملہ کیا گیا ہے، ذولفی بخاری کا الزام
رپورٹ کے مطابق ماہر امراض چشم، آرتھوپیڈک سرجن اور ای این ٹی ماہرین نے متعدد بار ان کا معائنہ اور علاج کیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ عمران خان کے کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہوا تھا جس کے علاج کے لیے ادویات اور ضروری اقدامات جاری ہیں۔
جیل انتظامیہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جیل اسپتال کی جانب سے تجویز کردہ تمام علاج اور ادویات بروقت فراہم کی جاتی ہیں۔ 12 اگست کو بھی 4 رکنی میڈیکل ٹیم نے عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا تھا۔
بعد ازاں عدالت نے علیمہ خان کی درخواست پر مزید سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل طبی مسائل عمران خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل
پڑھیں:
عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا،محکمہ داخلہ پنجاب
 سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کردیٔے گئے،ان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں چلیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کے مطابق عمران خان کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے,فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی شق 15(2) اور 21(2)(b) کے تحت کیا گیا ہے۔عمران خان کے خلاف مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں،حکومت پنجاب نے ٹرائل کے لیے انسدادِ دہشت گردی
 عدالت راولپنڈی نامزد کر دی۔ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔