میپکو ملازمین کا سیلاب متاثرین کے لیے 19 ملین روپے کا عطیہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
ملتان(نیوز ڈیسک) چیئرمین میپکو بورڈ عامر ضیاء نے وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری اور سیکریٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم عرفان کو سیلاب متاثرین کے لیے 19 ملین روپے کا چیک پیش کیا۔
یہ رقم میپکو ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر وزیر اعظم سیلاب متاثرین فنڈ میں جمع کروائی ہے۔ اس سے قبل لیسکو کے ملازمین بھی 21 ملین روپے کا چیک پیش کر چکے ہیں۔
وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے میپکو ملازمین کے جذبے کو سراہتے ہوئے چیئرمین بورڈ عامر ضیاء کا شکریہ ادا کیا۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کو متروکہ املاک پر پراپرٹی ٹیکس نوٹسز دینے سے روک دیا گیا
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے متروکہ املاک پر کنٹونمنٹ بورڈ کو پراپرٹی ٹیکس نوٹسز دینے سے روک دیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔
وکیل متروکہ املاک حافظ احسان نے دلائل دیے کہ متروکہ املاک پراپرٹیز وفاقی حکومت کی ملکیت ہیں، وفاقی حکومت پر کنٹونمنٹ بورڈ پراپرٹی ٹیکس نہیں لگا سکتا اور آئین واضع ہے وفاقی حکومت کی پراپرٹی پر ٹیکس کوئی دوسرا ادارہ نہیں لگا سکتا۔
عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کو متروکہ وقف املاک پر پراپرٹی ٹیکس نوٹسز دینے سے روک دیا اور آئندہ سماعت تک کنٹونمنٹ بورڈ کو ٹیکس وصولی سے باز رہنے کا حکم دے دیا۔