شارجہ: آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کا میدان سج گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
شارجہ: آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کا میدان سج گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز
دبئی : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ اپنے اہم مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ آج منگل کو ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل میچ دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے جائیں گے۔
پہلا سیمی فائنل شام 5 بجے شارجہ واریئرز اور گلف جائنٹس کے درمیان ہوگا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل رات 9 بجے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
چاروں ٹیموں نے لیگ اسٹیج میں 6،6 پوائنٹس حاصل کیے، تاہم نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
اتوار اور پیر کو کھیلے گئے چار میچز کے ساتھ گروپ مرحلہ اختتام پذیر ہوا۔
اتوار کے میچز
پہلے میچ میں ڈیزرٹ وائپرز نے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو 22 رنز سے شکست دی۔ وائپرز نے 218/5 رنز بنائے جس میں تنیش سوری (52)، باسل حمید (47) اور تیمور علی (45) نمایاں رہے۔ جواب میں نائٹ رائیڈرز کی ٹیم احمد طارق (55) اور علی عابد (48) کی عمدہ اننگز کے باوجود 196 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ حفیظ الماس ایوب نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے میچ میں شارجہ واریئرز نے دبئی کیپیٹلز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ دبئی کیپیٹلز کی ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
شارجہ کے رئیس احمد نے 50 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو ہدف 13ویں اوور میں ہی دلا دیا۔ پیر کے میچز پہلے میچ میں شارجہ واریئرز نے ایم آئی ایمریٹس کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ ایم آئی ایمریٹس کی ٹیم 103 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ شارجہ کے کپتان روحان مصطفیٰ نے 27 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔ شام کے میچ میں گلف جائنٹس نے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے ہرایا۔ نائٹ رائیڈرز نے 155/7 کا مجموعہ بنایا جس میں محمد شہداد (35) اور علی عابد (31) نمایاں رہے۔ جواب میں گلف جائنٹس کے کپتان جوناتھن فیگی نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت دلائی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمچل اسٹارک کا ٹی20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان مچل اسٹارک کا ٹی20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان وسیم اکرم کی شاندار بولنگ، شارجہ واریئرز ڈویلپمنٹ کی گلف جائنٹس پر فتح دبئی میں آئی ایل ٹی20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے، چار ٹیموں نے کامیابی سمیٹ لی پاک بھارت ایشیا کپ میچ، امارات بورڈ نے بائیکاٹ کے خدشات رد کر دیے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا سنسنی خیز آغاز، دبئی میں دلچسپ مقابلے آئی ایل ٹی 20 دنیا کی بڑی کرکٹ لیگوں میں شامل ہو چکی ہے،ڈیوڈ وائٹ کا دعویٰCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹورنامنٹ کے ایل ٹی 20
پڑھیں:
لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے سنگاپور روانہ
کراچی:ایشیا کے سب سے بڑے انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ سنگا کپ 2025 میں شرکت کیلئے لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم سنگاپور روانہ ہوگئی۔
اسکواڈ کی قیادت اکیڈمی کے صدر شیخ عبدالرحمن کر رہے ہیں، ٹورنامنٹ میں انڈر 8، انڈر 10، انڈر 12، انڈر14 اور انڈر16 کے ایونٹس میں 13ممالک کی 160 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
2 نومبر سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 9 نومبر تک کھیلا جائے گا جس کے 15 ویں ایڈیشن میں پہلی مرتبہ پیرا فٹبال مقابلے بھی شامل کیے گئے ہیں۔
لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ منگل کو چھوا چو کانگ فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔