کراچی:

ایس آئی یو پولیس نے جمشید کوارٹر میں کارروائی کرتے ہوئے بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گروہ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشلائزڈ انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) پولیس نے جمشید کوارٹر کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گروہ کے سرغنہ شہباز کو اس کے دو کارندوں شہزاد اورہدایت اللہ سمیت گرفتارکرلیا۔

ایس آئی یو پولیس کے مطابق ملزمان کا گروہ دکانوں پر بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نکلا، گرفتارملزمان کے قبضے  سے اسلحہ تین پستول، 7 موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان نے کچھ روز قبل شاہ لطیف کے علاقے میں بیکری پر واردات کی تھی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔ ملزم شہباز سے درجنوں لوٹ مار کی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے۔

شہباز نے رواں سال ناظم آباد کے علاقے گول بلڈنگ پر مصالحہ والے کو بھی لوٹا تھا، رواں سال طارق روڈ پر بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہری سے 12 لاکھ روپے لوٹے تھے، سال 2024 میں نیپا پل پر بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو بھی لوٹ مار کا نشانہ بنایا تھا۔

 سال 2024 میں سہراب گوٹھ پر ایک بیکری پر 14 لاکھ روپے کی واردات کی تھی، گلشن اقبال کے علاقے ڈسکو موڑ پر بھی بیکری پر ڈکیتی کی واردات کی تھی، ملزمان بیکری سے 12 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے تھے۔

 پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نکلنے والے واردات کی کی واردات کے علاقے

پڑھیں:

کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کر کے مطلوب ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کی گئی ہے، ملزم نے 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم نے قتل، اقدامِ قتل کی 11 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلے، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے 3 کارندے گرفتار
  •  تاجروں کے بعد غیر قانونی جائیداد اور گھروں کی خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی شکنجہ سخت 
  • کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار، پولیس دلہا کی گاڑی کو بھی بند کردیا
  • کراچی میں 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
  • بھارتی آلودہ ہواؤں سے پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت
  • بھارت کی نئی چال؛ طالبان کو چترال سے نکلنے والے دریا پر ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش
  • چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر بھارت کی افغان طالبان کو ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش