خیبر پختونخوا اسمبلی میں آسان کاروبار بل 2025 منظور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
خیبر پختونخوا اسمبلی نے کاروباری آسانیوں کے فروغ کے لیے “خیبر پختونخوا آسان کاروبار بل 2025” کثرت رائے سے منظورکرلیا۔
قانون کا مقصد صوبے میں کاروبارکے عمل کوجدید، شفاف اورسہل بنانا ہے، بل کے تحت صوبے بھر میں کاروباری افراد کو “ون ونڈو آپریشن” کی سہولت دی جائے گی۔
بل کے مطابق ایک مربوط “آسان کاروبار پورٹل” قائم کیا جائے گا جس کے ذریعے تمام چھوٹے بڑے کاروباررجسٹر کیے جائیں گے۔
ہرکاروباری شخص کوایک منفرد “ڈیجیٹل آئی ڈی” دی جائے گی تاکہ تمام امورجیسے رجسٹریشن، لائسنس، پرمٹس اورادائیگیاں آن لائن اورای پیمنٹ کے ذریعے ممکن بنائی جا سکیں۔
اس قانون کے تحت “ایز آف ڈوئنگ بزنس ڈائریکٹوریٹ (EDBD)” بھی قائم کیا جائے گا جو کہ پورٹل، سروسز، اپگریڈیشن اورمینٹیننس کا مکمل ذمہ دارہو گا، اس کے علاوہ “ریگولیٹری رجسٹری” کا قیام بھی اسی ادارے کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اس اقدام کی نگرانی کیلئے قائم کی گئی اسٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔
اس بل سے کاروباری ماحول میں بہتری، سرمایہ کاری میں اضافہ اورنوجوانوں کیلئے روزگارکے نئے مواقع پیدا ہونگے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔جبکہ گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔