کریمنل ریکارڈ ڈیٹا سسٹم خیبر پختونخوا میں پہلی بار قائم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا میں پہلی بار کریمنل ریکارڈ ڈیٹا سسٹم قائم کر دیا گیا۔
آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق جدید سسٹم سے جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا آن لائن میسر ہوگا اور پہلا سسٹم ہوگا جس میں 10 فنگر پرنٹس ہوں گے۔
کریمنل ریکارڈ سسٹم نادرا کے ساتھ منسلک ہوگا اور پولیس سہولت مرکز کو نادرا کے ساتھ منسلک کر دیا گیا، ای لائنسنس سسٹم بھی خیبر پختونخوا کو پہلی بار ملے گا۔
آئی جی کے مطابق سی آر او کے بعد اب جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا آن لائن ہوگا، دہشت گردوں اور کرمنلز کا ڈیٹا اب سینٹرلائزڈ ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شیعہ تنظیموں کیجانب سے خیبر پختونخوا کے متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان
اسلام ٹائمز: یہ سامان اپنی نوعیت کے حوالے سے اس لیے خاص تھا کہ ضلع بونیر میں شیعہ آبادی نہیں ہے اور شیعہ تنظیموں کی جانب سے مصیبت میں گھرے اپنے اہلسنت بہن، بھائیوں کے لیے یہ صرف امدادی سامان ہی نہیں بلکہ اخوت اور بھائی چارگی کی ایک روشن مثال تھا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس
صوبہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے باعث متاثرہ افراد کے لیے شیعہ تنظیموں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور امامیہ علماء کونسل کی جانب سے امدادی سامان ضلع بونیر پہنچا دیا گیا۔ یہ سامان اپنی نوعیت کے حوالے سے اس لیے خاص تھا کہ ضلع بونیر میں شیعہ آبادی نہیں ہے اور شیعہ تنظیموں کی جانب سے مصیبت میں گھرے اپنے اہلسنت بہن، بھائیوں کے لیے یہ صرف امدادی سامان ہی نہیں بلکہ اخوت اور بھائی چارگی کی ایک روشن مثال تھا۔ یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ جہاںزیب علی جعفری نے کچھ عرصہ قبل سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ ان علاقوں کا دورہ کیا تھا اور اس دورے کے دوران انہوں نے سروے کرتے ہوئے معلومات اکٹھی کیں۔ 450 گھرانوں کے لیے مختص کیا گیا یہ امدادی سامان اور لگ بھگ سات لاکھ ہزار روپے کی رقم معروف اہل سنت مذہبی سکالر سید طیب شاہ ترمذی کے حوالے کی گئی۔ اس موقع پر مولانا سید نور شاہ، اکرام الحق، حیدر علی اور بختاور شاہ بھی موجود تھے۔ شیعہ تنظیموں کی جانب سے بھیجے گئے، اس تحفے پر ضلع بونیر کے متاثرین سیلاب اور عمائدین نے اظہار تشکر کرتے ہوئے اس اقدام کو بے حد سراہا۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial