کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کی نئی سیاحتی مہم کا حصہ بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
ریاض (اسپورٹس ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کی نئی سیاحتی مہم “Unreal Calendar” کا حصہ بن گئے ہیں۔ اس مہم کا مقصد کھیلوں اور ثقافتی ایونٹس کو دنیا بھر میں متعارف کرانا ہے۔
اس مہم کے تحت ایک منٹ کی خصوصی ویڈیو تیار کی گئی ہے جس میں رونالڈو اپنی آواز شامل کرتے ہیں۔ ویڈیو میں انہیں سعودی عرب کے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کا لطف اٹھاتے اور النصر کلب کے لیے کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ آخر میں وہ کہتے ہیں: “میں فٹبال کے لیے آیا تھا لیکن یہاں اور بھی بہت کچھ ہے۔”
یہ ویڈیو یورپ، بھارت اور چین سمیت کئی ملکوں میں دکھائی جائے گی۔ سعودی عرب آئندہ برسوں میں کئی بڑے عالمی مقابلوں کی میزبانی کرے گا جن میں فیفا ورلڈ کپ 2034، ایشین کپ 2027، ای اسپورٹس اولمپکس 2027 اور ایشین ونٹر گیمز 2029 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فارمولا ون، گالف، ٹینس اور سعودی پرو لیگ جیسے ایونٹس ہر سال منعقد کیے جا رہے ہیں۔
وزیر سیاحت احمد الخطيب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کھیلوں اور ثقافتی تقریبات کے ساتھ ساتھ اپنی روایات اور مہمان نوازی کے باعث دنیا بھر کے لوگوں کے لیے پرکشش مقام بن رہا ہے۔
رونالڈو، جو 2022 میں النصر کلب سے وابستہ ہوئے اور 2027 تک اپنا معاہدہ بڑھا چکے ہیں، کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کھیلوں کا مستقبل بنا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ ملک اپنی ثقافت کو سنبھالے ہوئے ہے اور ساتھ ہی نوجوان نسل کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔
سعودی حکومت نے سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ حکام کا ہدف ہے کہ 2030 تک سیاحت ملکی معیشت کا اہم ستون بن جائے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا ضروری ہے، محمد فیصل
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی اصل روح کو زندہ رکھا جانا چاہیے اور سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نےیو اے ای میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران بھارت کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ کرکٹ نہیں ہے، ایک ملک نے بین الاقوامی کرکٹ میچ کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشرقی لندن میں قائم معروف وانسٹڈ اینڈ سنئیرز بروک کرکٹ کلب کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
یہ کلب ایسیکس پریمیئر لیگ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے اور جلد ہی پاکستان کے دورے پر روانہ ہو رہا ہے۔
وفد میں کلب کے صدر مسٹر لین اینوخ، کپتان عرفان اکرم اور دورے کے منتظمین عدنان اکرم اور فاروق عثمان شامل تھے۔
اس موقع پر پاکستان کے مجوزہ دورے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وانسٹڈ اینڈ سنئیرز بروک کرکٹ ٹیم اپنے دورۂ پاکستان کے دوران متعدد شہروں کا سفر کرے گی جن میں لاہور، سیالکوٹ، جہلم، اسلام آباد، گلگت اور اسکردو شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ وفد کو ان شہروں کے تاریخی مقامات کی سیر کرائی جائے گی تاکہ مہمان کھلاڑی پاکستان کی تہذیب، ثقافت اور روایات سے براہِ راست آشنا ہو سکیں۔
یہ دورہ پاکستان ہائی کمیشن لندن کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد برطانیہ اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کے ذریعے ثقافتی سفارتکاری کو فروغ دینا ہے۔