کینیڈا لیگ، خواجہ نافع، شعیب ملک اور سعید اجمل شرکت کیلئے تیار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
کینیڈا سپر 60 لیگ میں 3 پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ایونٹ کیلیے فرنچائز ٹیموں کو حتمی شکل دیدی گئی، ایونٹ 8 سے 13 اکتوبر تک وینکوور کے بی سی پلیس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، تجربہ کار اسپنر سعید اجمل ماسٹرز میسی سوگا کی نمائندگی کریں گے، خواجہ نافع اور شعیب ملک واریئرز وائٹ روک کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ کینیڈا میں کسی انڈور اسٹیڈیم میں برقی قمقموں کی روشنی میں بین الاقوامی کرکٹ منعقد ہوگی۔ سکسرز ٹورنٹو نے الیکس ہیلز اور رحمان اللہ گرباز کی خدمات حاصل کی ہیں، بلٹز برامپٹن پیوش چاؤلہ، ڈیوڈ ویزا، مارٹن گپٹل اور کوئنٹن ڈی کاک کو چنا ہے۔
ٹائیگرز مونٹریال میں اینڈریو ٹائی اور شکیب الحسن پر انحصار کیا ہے، کنگز وینکوور نے ریسی وان ڈیر ڈوسن، معین علی اور ڈیوائن پریٹوریس کو چنا ہے۔ ایونٹ کینیڈین کرکٹ کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا، پی سی بی ایونٹ سے دستبرداری کے مؤقف پر قائم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئی سی سی نے ایشیا کپ کے لیے مقرر کردہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، آئی سی سی نے پی سی بی کو اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ اس کے بعد امکان ہے کہ پی سی بی مستقبل کے لائحہ عمل کے تعین کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت کرے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج اہم حکومتی شخصیات سے ملاقات اور مشاورت متوقع ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاک بھارت میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے پر آئی سی سی کے فیصلے پر جلد اپنا مؤقف دے گا۔
ذرائع کے مطابق ایشیاکپ کے حوالے سے پی سی بی جلد فیصلہ کرے گا اور اگلےچند گھنٹوں میں بورڈ ایشیاکپ کے بارے میں اپنامؤقف پیش کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اگرپاکستان کامطالبہ نہ ماناگیا تو ٹیم ایشیاکپ سے دستبردار ہوجائے گی۔
اس سے قبل بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس متعلق بتادیا تھا۔