نوکیا کا اسمارٹ فون X200 جلد صارفین کو دستیاب، قیمت کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
ایچ ڈی ایم گلوبل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد نوکیا X200 الٹرا اسمارٹ فون مارکیٹ میں پیش کرے گا، جس میں 200 میگا پکسل کے کیمرے اور 18100 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری شامل ہوگی۔
نوکیا X200 الٹرا میں 7.89 انچ کا سپر ایمولیڈ ڈسپلے 4K ریزولوشن اور 122 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے، جسے کورننگ گوریلا گلاس پروٹیکشن حاصل ہوگا۔ نیا ڈیوائس اینڈرائیڈ 15 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرے گا اور اس میں اسنیپ ڈریگن 8 جن 1 چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا نوکیا اسمارٹ فونز اب دستیاب نہیں ہوں گے؟
فون میں 12جی بی، 16 جی بی ریم اور 128جی بی، 256جی بی اور 512جی بی اسٹوریج آپشنز دیے جائیں گے جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے اسٹوریج کو مزید 1TB تک بڑھایا جا سکے گا۔
کیمرہ سیٹ اپ میں 200میگاپکسل مین لینز کے ساتھ 3 مزید لینز شامل ہیں جن میں 200 ایم پی، 16ایم پی اور 16ایم کے سینسر موجود ہوں گے۔ سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے 64ایم پی فرنٹ کیمرہ فراہم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوکیا نے 14 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟
بیٹری کے اعتبار سے نوکیا X200 الٹرا میں 18100mAh کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے جو فاسٹ اور وائرلیس ریورس چارجنگ کی سہولت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیوائس میں 5G کنیکٹیوٹی، وائی فائی، بلیوٹوتھ اور دیگر فیچرز شامل ہیں۔
نوکیا X200 الٹرا کی قیمت تقریباً 391 ڈالر متوقع ہے جبکہ اسے سال کی آخری سہ ماہی میں مارکیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news X200 اسمارٹ فون الٹرا اسمارٹ فون ایچ ڈی ایم گلوبل نوکیا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسمارٹ فون الٹرا اسمارٹ فون نوکیا اسمارٹ فون
پڑھیں:
لیسکومیں سنگل فیزمیٹرزکابحران سنگین ہونےلگا
سٹی42: لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کا بحران شدت اختیار کر گیا، جہاں خراب ہونے والے میٹرز کی تعداد 62 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق کمپنی کی جانب سے نیپرا قوانین کے تحت میٹرز کی تبدیلی کا عمل فی الحال منجمد کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمپنی نے تمام اسٹورز سے خراب میٹرز کے اجرا کا عمل روک دیا ہے، اور گزشتہ دو ماہ سے ڈیفیکٹو کوڈ کے تحت متبادل میٹرز اسٹاک میں نہیں پہنچ سکے۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
میٹرز کی عدم فراہمی کے باعث خراب میٹرز کی شرح میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اب صارفین کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر اوسط بلز جاری کیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے بیشتر صارفین کے بلوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
اس صورتحال نے صارفین کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ لیسکو حکام کی جانب سے مسئلے کے حل کے لیے تاحال کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔