بھارت کے اسپتال میں لرزہ خیز واقعہ، آئی سی یو وارڈ میں چوہے نے 2 نومولود بچوں کو کاٹ لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
اندور: بھارت کے ریاست مدھیہ پردیش کے ایک بڑے سرکاری اسپتال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چوہے نے انتہائی نگہداشت وارڈ (ICU) میں داخل دو نومولود بچوں کو کاٹ لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نومولود بچی کا وزن 1.2 کلوگرام تھا اور وہ نمونیا کے باعث اسپتال میں داخل تھی، جبکہ دوسرا بچہ 1.6 کلوگرام وزن کے ساتھ وینٹی لیٹر پر تھا۔ دونوں کو چوہے نے ہاتھ اور کندھے پر کاٹا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی کی موت چوہے کے کاٹنے سے نہیں ہوئی، تاہم یہ واقعہ حفاظتی انتظامات میں سنگین غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔ واقعے کے بعد وارڈ کی دو نرسوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Brut India (@brut.
انتظامیہ کے مطابق اسپتال کے اردگرد بارش کا پانی جمع ہونے اور سیوریج لائن ٹوٹنے کی وجہ سے پچھلے چند دنوں سے وارڈ میں چوہے دکھائی دے رہے تھے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غزہ سے بیمار اور زخمی بچوں کا پہلا گروپ علاج کے لیے برطانیہ روانہ
غزہ سے بیمار اور زخمی بچوں کا پہلا گروپ علاج کے لیے برطانیہ پہنچنے والا ہے۔
برطانوی وزارتِ صحت نے تصدیق کی کہ یہ اقدام ایک خصوصی اسکیم کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ ان بچوں کو وہ طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں جو غزہ میں دستیاب نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: اسرائیل فلسطینی بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے، غزہ کے ڈاکٹروں کی گواہی
برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے جولائی میں اس منصوبے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ غزہ کی زیادہ تر اسپتال اب کام نہیں کر پا رہے۔ حکومت کے مطابق یہ اسکیم اس لیے ضروری ہے کہ علاقے میں ادویات اور طبی سامان کی شدید کمی ہے اور ڈاکٹروں کے لیے بھی محفوظ طریقے سے کام کرنا ممکن نہیں رہا۔
وزارتِ صحت کے مطابق ’ہم توقع کرتے ہیں کہ بچے اور ان کے قریبی اہلِ خانہ آئندہ چند ہفتوں میں برطانیہ پہنچ جائیں گے۔‘ برطانوی وزیرِ خارجہ یویٹ کوپر نے کہا کہ پہلا گروپ ’غزہ سے نکل چکا ہے اور برطانیہ کے راستے پر ہے۔‘
رپورٹ کے مطابق بچوں کو فی الحال خطے کے ایک اور ملک میں طبی عملہ دیکھ بھال فراہم کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چند ہفتوں میں غزہ کے اڑھائی لاکھ سے زیادہ شہری نقل مکانی کر چکے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ
اس سے قبل چند زخمی غزہ کے بچے ایک نجی پروگرام ‘پروجیکٹ پیور ہوپ’ کے تحت برطانیہ لائے گئے تھے۔ مگر حکومت نے نئی اسکیم کے تحت آنے والے بچوں کی درست تعداد نہیں بتائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں 30 سے 50 بچے لائے جا سکتے ہیں۔
برطانوی حکام غزہ کے ان طلبہ کو نکالنے پر بھی کام کر رہے ہیں جنہیں برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں داخلہ مل چکا ہے۔ کوپر کے مطابق ’یہ ایک بڑا سفارتی عمل ہے تاکہ ان بچوں اور طلبہ کو غزہ سے نکالا جا سکے اور مختلف ممالک کے راستے برطانیہ لایا جا سکے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
علاج غزہ فلسطین