پاکستان میں ’بلڈمون‘ کا نظارہ کب کیا جاسکے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
پاکستانی شہری رواں ہفتے کے اختتام پر سال 2025 کا پہلا کل چاند گرہن دیکھ سکیں گے جس کے دوران چاند سرخی مائل رنگ اختیار کر لے گا، جسے عام طور پر ’بلڈ مون‘ کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے افق پر ’گلابی چاند‘ بآسانی کب دیکھا جاسکے گا؟
محکمہ موسمیات (PMD) کے مطابق کل چاند گرہن اتوار اور پیر کی درمیانی شب، یعنی 7 اور 8 ستمبر کو نظر آئے گا۔
گرہن کے اوقات (پاکستانی وقت کے مطابق)گرہن کا آغاز 7 ستمبر کی رات 8 بج کر 28 منٹ پر ہوگا، جزوی گرہن 9 بج کر 27 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ اس کا عروج یعنی مکمل گرہن 11 بج کر 12 منٹ پر پہنچے گا۔
جزوی گرہن 8 ستمبر کو رات 12 بج کر 57 منٹ پر ختم ہوگا اور کل گرہن کا اختتام رات 1 بج کر 55 منٹ پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرہن کا مجموعی دورانیہ 5 گھنٹے 27 منٹ ہوگا، جو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔
دنیا بھر میں نظارہ ممکنیہ نایاب مظاہرہ نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا اور بحرالکاہل کے خطوں میں بھی دیکھا جائے گا۔
اس کے علاوہ مغربی شمالی امریکا اور مشرقی جنوبی امریکا کے کئی ممالک میں بھی یہ نظارہ ممکن ہوگا۔ بھارت، بنگلہ دیش، چین، جاپان اور سعودی عرب بھی ان ممالک میں شامل ہیں۔
بلڈ مون کیوں ہوتا ہے؟ماہرین فلکیات کے مطابق کل چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین، چاند اور سورج ایک سیدھی قطار میں آجائیں اور زمین سورج کی روشنی کو مکمل طور پر چاند تک پہنچنے سے روک دے۔
اس دوران سورج کی روشنی زمین کے ماحول سے مڑ کر چاند تک پہنچتی ہے اور چاند سرخی مائل رنگ میں دکھائی دیتا ہے۔ اسی کیفیت کو عام زبان میں ’بلڈ مون‘ کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جیمز ویب سے یورینس کا نیا چاند دریافت، کل تعداد 29 ہوگئی
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر (کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر) آصف حسین کے مطابق ’بلڈ مون‘ سائنسی اصطلاح نہیں ہے، اسی لیے اسے باضابطہ بیانات میں استعمال نہیں کیا جاتا، تاہم عوامی مشاہدے میں چاند سرخی مائل نظر آئے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلڈمون چاند محکمہ موسمیات.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلڈمون چاند محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات کے مطابق بلڈ مون
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
لاہور(نیوز ڈیسک)تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 44 اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے ناٹ آؤٹ 71 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ غازی غوری نے 37 اور عرفات منہاس نے 33 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن ایلس نے 4 اور میتھیو شارٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہےکہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ