پاکستان اور چین کے درمیان 4ارب ڈالر سے زائد کے تاریخی زرعی معاہدوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
پاکستان اور چین کے درمیان 4ارب ڈالر سے زائد کے تاریخی زرعی معاہدوں پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ک چین زرعی سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 4 ارب ڈالر سے زائد کے تاریخی زرعی معاہدے طے پا گئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی موجودگی میں 4 ارب ڈالر سے زائد کے تاریخی زرعی معاہدوں پر دستخط کردیے، وفاقی وزیر رانا تنویر نے پاک چین زرعی سرمایہ کاری کانفرنس کو سنگ میل قرار دیا ہے۔
رانا تنویر حسین نے بتایا کہ کانفرنس میں دونوں ممالک کے درمیان زرعی شعبے کی 24 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر اتفاق رائے کیا گیا جن میں زرعی مشینری، بیج سازی اور جدید اسمارٹ ایگریکلچر کے فروغ کے منصوبے شامل ہیں۔رانا تنویر کا کہنا تھا کہ جی ڈی ایس پی، سانگیانگ اور جِنگ ہواسیڈ جیسی نمایاں کمپنیوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، پریسیژن ایگریکلچر کے ذریعے ڈیٹا پر مبنی پیداوار میں انقلابی اضافہ ممکن ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ زرعی تعاون پاکستان کے غذائی تحفظ اور برآمدی صلاحیت کو دگنا کرے گا، چین کی 215 ارب ڈالر زرعی درآمدات میں پاکستان کیلئے بڑے مواقع ہیں، پاکستان کم قیمت پر زرعی اجناس فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔رانا تنویر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں زرعی صنعتی پالیسیوں نے پاک چین تعاون کو نئی سمت دی، پاک چین زرعی تعاون طویل مدتی اسٹریٹجک شراکت داری کی بنیاد رکھتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد، جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار اسلام آباد، جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار قازقستان کے نائب وزیراعظم تیرہ رکنی وفد کے ساتھ کل پاکستان کا دورہ کریں گے کراچی سمیت مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی ہے، سیلاب اور بارشوں کیلئے مکمل تیار ہیں، وزیر اعلی مراد علی شاہ سیلاب سے پنجاب میں 56افراد جاں بحق ، 42لاکھ سے زائد متاثر ہوئے،مریم اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم پی ٹی آئی نے وزیراعلی گلگت سمیت 11منحرف ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈالر سے زائد کے تاریخی زرعی کے درمیان
پڑھیں:
دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب، زرعی اراضی اور فصلیں زیرِ آب
رانا فرحان سعید:ساہیوال کے علاقے قطب شہانہ کے مقام پر دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث قریبی علاقوں میں زرعی اراضی زیرِ آب آنا شروع ہو گئی ہے۔
مقامی زمینداروں کے مطابق گزشتہ سال ٹوٹنے والے بند کی تاحال مرمت نہ ہونے سے سیلابی پانی موضع اورنگ آباد میں داخل ہو گیا ہے۔
سیلابی پانی کے باعث سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی ہے، جبکہ 100 سے زائد ایکڑ پر کھڑی کماد، تل، مکئی اور دھان کی فصلیں زیرِ آب آ گئی ہیں۔ پانی داخل ہونے سے جانوروں کا چارہ بھی بہہ گیا، جس کے باعث کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی اب موضع اورنگ آباد اور موسیٰ پور کی نواحی آبادیوں کی جانب بڑھ رہا ہے، جس سے مزید علاقوں کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
زمینداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث گزشتہ سال متاثر ہونے والے بند کی بروقت مرمت نہیں کی گئی، جس کے نتیجے میں انہیں مسلسل دوسرے سال بھی کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
متاثرہ کاشتکاروں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری حفاظتی اقدامات، بند کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت اور متاثرین کے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ