ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی ’’پاکستان پویلین‘‘ کے ساتھ انٹرسیک دبئی 2026 میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
کراچی:
انٹرسیک دبئی 2026 کا آغاز، اگلے سال 12 جنوری کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر، متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔
یہ نمائش دنیا کی سب سے بڑی اور مستند بین الاقوامی نمائش ہے جو سیکیورٹی، سیفٹی اور فائر پروٹیکشن کے شعبوں کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، جہاں صنعت کے ماہرین جدید رجحانات اور اختراعات دریافت کر سکتے ہیں۔
اس سال ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) ایک خصوصی پاکستان پویلین قائم کرے گی، جہاں سبسڈائزڈ اسٹالز پاکستانی کمپنیوں کو فراہم کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد سیفٹی اور ہیلتھ، فائر اینڈ ریسکیو سمیت اہم شعبوں میں پاکستانی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔ یہ پاکستانی کمپنیوں کے لیے اپنی مصنوعات کو عالمی سطح پر پیش کرنے کا بہترین موقع ہے۔
انٹرسیک دبئی 2026، دنیا بھر سے 61 ممالک کے 1,200 سے زائد نمائش کنندگان اور تقریباً 140 ممالک کے 50,000 سے زیادہ وزیٹرز کی آمد متوقع ہے، جن میں پروکیورمنٹ اسپیشلسٹس، سرکاری عہدیداران، ماہرینِ جدت اور صنعت کے رہنما شامل ہوں گے۔
گزشتہ سال 2025 میں پاکستان سے 13 کمپنیاں شریک ہوئیں، جن میں شامل تھیں:
ایسکارٹ ایڈوانس پرائیویٹ لمیٹڈ، فاروق گارمنٹس، ایچ اینڈ ایف اپیرلز، ہلٹن انٹرپرائزز، ماسٹر ٹیکسٹائلز، ایم۔ آر سنز، نیو کلیکشن، نیو روز انڈسٹریز، رشید احمد اینڈ سنز، اسٹیچ رائٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، سپر ٹچ، سوئس پرو اسپورٹس ایم ایف جی پرائیویٹ لمیٹڈ اور سوئس پرو ایم ایف جی کمپنی۔
اس سال سبسڈی اسٹال صرف 11لاکھ 54ہزار میں دستیاب ہے جبکہ براہِ راست اسٹال کی قیمت 19لاکھ 53ہزار ہے۔
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشن یوتھ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم کا واپسی پر شاندار استقبال
بحرین ایشن یوتھ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم کا لاہور واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔
حسن علی نے70 کلوگرا م کیٹیگری میں بیچ ریسلنگ میں برانز میڈل جیتا۔ عبدالرحمان 80 کلوگرام کیٹیگری مییں سیمی فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب رہے۔
ریسلرز کو علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ریسلنگ فیڈریشن حکام اور ساتھی ریسلرز کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گے۔
صدر ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار کے مطابق ایشین یوتھ گیمز میں برانز میڈل ملنا بڑی کامیابی ہے۔ حسن علی ان گیمز میں انفرادی میڈل جیتنے والے واحد پاکستانی ہیں۔
ارشد ستار نے کہا کہ حسن علی بہت باصلاحیت ریسلر ہیں، ان پر مزید محنت کریں گے تاکہ یہ مستقبل میں مزید اچھی کارکردگی دکھاسکیں۔
سیکرٹری ریسلنگ فیڈریشن اور کوچ انعام بٹ نے وطن واپسی پر حسن علی کی کارکردگی کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ حسن علی نے بحرین میں پاکستان کاجھنڈا بلند کیا، جس پر ہم سب کو فخر ہے۔
سیکرٹری فیڈریشن انعام بٹ کے مطابق عبدالرحمان نے بھی زبردست کارکردگی دکھائی، ایک پوائنٹ کی وجہ سے وہ برانز میڈل جیتنے سے محروم رہے۔