کراچی:

جامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ نے اپنی اراضی سے قبضہ فوری واگزار کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اراضی کو مزید قبضے سے بچانے کے لیے سیکیورٹی گارڈز کا تقرر بھی کیا جائے گا۔

ان فیصلوں کی منظوری پیر کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ سنڈیکیٹ کے خصوصی اجلاس میں دی گئی، اجلاس میں جامعہ کی قبضہ شدہ اراضی واگزار کرانے کرانے کی متفقہ منظوری کے ساتھ ساتھ متفقہ طور پر طے پایا کہ جامعہ کی زمینوں کو واگزار کرانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کیا جائے گا اور ان کے تعاون سے یہ عمل یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جامعہ کراچی کی زمینوں کے تحفظ کے لیے ایک ماہر اور تجربہ کار لیگل فرم کی خدمات لی جائیں گی جسے تجاوزات کے خاتمے اور اراضی واگزار کرانے کا وسیع تجربہ ہو، اس سلسلے میں ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جوسابق وائس چانسلر جامعہ کراچی و رکن سنڈیکیٹ جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر محمد قیصر،رکن سنڈیکیٹ وسابق کمشنر کراچی ڈاکٹر شعیب احمدصدیقی، رکن سنڈیکیٹ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر صالحہ رحمن،ناظم مالیات جامعہ کراچی سید جہانزیب اور ڈائریکٹر لیگل جامعہ کراچی آصف مختار پر مشتمل ہوگی۔

 مذکورہ کمیٹی لیگل فرم کو جامعہ کی زمینوں سے متعلق تمام ضروری معلومات فراہم کرے گی، جامعہ کی اراضی کی مستقل نگرانی کے لیے خصوصی سیکیورٹی گارڈز کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی جو صرف اراضی کی پیٹرولنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

 جامعہ کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ“جامعہ کراچی کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا خصوصی اجلاس ہے جس کا مقصد جامعہ کی ایک ایک انچ زمین کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے جامعہ کی اراضی کے معاملے میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، اجلاس نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی جانب سے جامعہ کی زمینوں کے تحفظ کے لیے خصوصی اجلاس طلب کرنے کو لائق تحسین اور قابل تقلید قرار دیا۔

دریں اثناء وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے جامعہ کراچی کی اراضی کو محفوظ بنانے کے لیے سول سوسائٹی اور بالخصوص میڈیا کے کردار کو بے حد سراہا اور کہا کہ کسی بھی مافیا کو بے نقاب کرنے میں میڈیا کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پروفیسر ڈاکٹر خالد جامعہ کراچی کی واگزار کرانے وائس چانسلر اجلاس میں کی زمینوں جامعہ کی جائے گا کے لیے

پڑھیں:

ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا

اسلام آباد:

پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے  پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔

اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی  منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جامعہ کراچی: 2 طلبہ تنظیموں میں تصادم، پولیس اہلکار، متعدد طلبا زخمی
  • سپریم کورٹ کراچی رجسٹری  نے ڈاکٹر کے رضاکارانہ استعفے پر پنشن کیس کا24سال بعد فیصلہ سنا دیا
  • ای چالان کیخلاف متفقہ قرارداد کے بعد کے ایم سی کا یوٹرن
  • ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ دسمبر میں پاکستان کیلیے ایک ارب ڈالر قسط پر غور کرے گا
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے: عظمیٰ بخاری
  • پی ایچ ایف صدر کی منظوری کے بعد کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب
  • پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
  • ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
  • شہری اراضی کو قبضہ گروہوں سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے‘آباد