قازقستان کے نائب وزیراعظم وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
قازقستان کے نائب وزیراعظم وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ مراد نرتلیو، تیرہ رکنی وفد کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت پہنچے، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ علی گیلانی نے ان کا استقبال کیا۔قازقستان کے نائب وزیراعظم کی اپنے پاکستانی ہم منصب سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات شیڈول ہے جب کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ مراد نرتلیو 8 تا 9 ستمبر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، یہ اہم دورہ نومبر میں قازقستان کے صدر کے مجوزہ پاکستان کے دورے کی تیاریوں کا پیش خیمہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا اسمبلی، گستاخ صحابہ کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کی قرارداد منظور خیبرپختونخوا اسمبلی، گستاخ صحابہ کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کی قرارداد منظور کچے کے ڈاکو سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہتھیار ڈالنا چاہیں تو قانون پر عمل کیا جائے، وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار اسرائیل کیخلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کوگلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں، نواز شریف پیمرا نے میسرز حمزہ صادق نیوز نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچادیئے گئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے اماراتی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قازقستان کے نائب وزیراعظم وفد کے ہمراہ اسلام آباد
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔