سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد، ماہ اگست میں 3ارب 10کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد، ماہ اگست میں 3ارب 10کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست کے مہینے میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب 10 کروڑ امریکی ڈالر ترسیلات زر بھیجیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اگست 2025 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3.
اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر مالی سال 26 کے پہلے دو ماہ کے دوران 6 ارب 40 کروڑ امریکی ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملنے والی 5 ارب 90 کروڑ ڈالر ترسیلات سے 7 فیصد زیادہ ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سب سے زیادہ 73 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی ترسیلات سعودی عرب سے آئیں، اس کے بعد متحدہ عرب امارات سے 62 کروڑ 29 لاکھ، برطانیہ سے 46 کروڑ 34 لاکھ، امریکا سے 26 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،علاقائی سلامتی اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،علاقائی سلامتی اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال نواز شریف، مریم نواز سے بنگلہ دیش کے مشیر مذہبی امور کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو پنجاب میں سیلابی صورت حال شدت اختیار کرگئی، پنجند اور تریموں پر اونچا سیلاب، بستیاں زیرآب، ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں 3گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل پاکستان نے بہت کچھ دیا، اب لوٹانے کاوقت ہے، شاہد آفریدی کاسیلاب متاثرین کیلئے فنڈریزنگ تقریب سے خطاب سوئس سیاح پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں کے لیے محفوظ مقام قرار دیتے ہیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی ترسیلات ترسیلات زر ڈالر کی
پڑھیں:
سیلاب سے متاثرہ 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں: عرفان علی کاٹھیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیاصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ایک لاکھ 86 ہزار 73 گھر سیلاب سے متاثر ہوئے، 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں۔
عرفان علی کاٹھیا نے اپنے بیان میں کہا کہ 26 اگست کو سیلاب کی شروعات ہوئی تھی، 27 اضلاع کو مجموعی طور پر سیلاب سے نقصان پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے 11 ہزار افراد کی مدد سے 27 ستمبر کو سروے شروع ہوا تھا، 14 لاکھ 41 ہزار سے زائد ایکڑ پر کاشت فصل خراب ہوئی۔
عرفان علی کاٹھیا کے مطابق 2 لاکھ 14 ہزار 493 افراد کا ڈیٹا اب تک مکمل ہو چکا، 953 شکایات اب تک موصول ہوئی ہیں جن کو حل کیا جا چکا ہے۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ روجھان اور صادق آباد کی صرف دو تحصیلوں میں سروے نہیں کیا جا سکا، لاہور سروے سے متعلق کوئی شکایت ہے تو آن لائن رجوع کیا جا سکتا ہے۔