وزیراعظم نے منصور قادر کو الیکشن کمشنر پی سی بی تعینات کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم نے منصور قادر کو الیکشن کمشنر پی سی بی تعینات کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بطور پیٹرن پی سی بی، سابق بیوروکریٹ منصور قادر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا الیکشن کمشنر تعینات کر دیا ہے۔منصور قادر نے اپنے عہدے کا چارج لینے کے بعد چیئرمین پی سی بی سید محسن نقوی سے ملاقات کی اور انہیں اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے اگاہ کیا۔محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ منصور قادر اپنے فرائض محنت اور ایمانداری سے سرانجام دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر آصف زرداری نے کمانڈر اماراتی بحریہ کو نشانِ امتیاز (ملٹری)سے نواز دیا صدر آصف زرداری نے کمانڈر اماراتی بحریہ کو نشانِ امتیاز (ملٹری)سے نواز دیا پی ٹی آئی کاعلیمہ خان سے اظہار یکجہتی کیلئے تمام ارکان قومی اسمبلی کو کل اڈیالہ پہنچنے کا حکم سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد، ماہ اگست میں 3ارب 10کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،علاقائی سلامتی اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال نواز شریف، مریم نواز سے بنگلہ دیش کے مشیر مذہبی امور کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو پنجاب میں سیلابی صورت حال شدت اختیار کرگئی، پنجند اور تریموں پر اونچا سیلاب، بستیاں زیرآب، ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: منصور قادر کو الیکشن کمشنر پی سی بی

پڑھیں:

وزیر تجارت سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ اہم امورپر گفتگو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251031-08-5
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے جمعرات کو وزارت تجارت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، بالخصوص کان کنی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے وزیر تجارت کو ایشیا بھر میں تجارتی منڈیوں کو متنوع بنانے کیلیے کینیڈا کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا اور پاکستان کو کینیڈا کی برآمدات جیسے کینولا آئل، سویا بین اور دالوں کیلیے ایک اہم ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کینیڈا آنے والے مہینوں میں تین بڑے ایکسپوز کا انعقاد کرے گا، مارچ میں پی ڈی اے سی کنونشن (مائننگ سیکٹر)، اپریل میں کراپس کینیڈا شو (زرعی شعبہ) اور ٹورنٹو میں کولیشن (آئی ٹی اور ٹیک سیکٹر) کا انعقاد کیا جائے گا۔ ہائی کمشنر نے ان نمائشوں میں پاکستان کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی تاکہ شراکت داری کو تلاش کیا جا سکے اور کاروبار سے کاروباری روابط قائم ہوں۔وفاقی وزیر جام کمال خان نے کہا کہ حلال گوشت کی پیداوار ،خوراک، لائیو سٹاک اور تصدیق شدہ مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن پر پاکستان توجہ دے رہا ہے ۔ انہوں نے کینیڈین کمپنیوں کو 25 نومبر کو کراچی میں منعقد ہونے والی پاکستان فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایکسپو 2025 میں شرکت کے لیے مدعو کیا جس میں پاکستان کی زرعی اور پراسیس شدہ خوراک کی صلاحیت کو ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنما خولہ چودھری کو راولپنڈی کچہری میں پیش کردیا گیا
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • وزیراعظم کی نواز شریف سے سیاسی، معاشی اور سلامتی امور پر مشاورت
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ ممبران کے محکموں کا اعلان کردیا
  • وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز  میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں
  • پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے: چیف الیکشن کمشنر
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر
  • سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے تیار نہیں تو الیکشن ملتوی کرا سکتا ہوں، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
  • وزیر تجارت سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ اہم امورپر گفتگو