پشاور، سوشل میڈیا پر فحش اور غیراخلاقی مواد اپلوڈ کرنے پر خاتون گرفتار، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
پشاور:
پولیس نے سوشل میڈیا پر فحش اور غیراخلاقی مواد اپلوڈ کرنے پر خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بتایا کہ معاشرتی برائیوں کے سدباب اور نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بے حیائی، فحش اور غیر اخلاقی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ اسی سلسلے میں تھانہ گلبہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بے حیائی پھیلانے والی خاتون ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا اور گرفتار ملزمہ کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بے ہودہ اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
اس سے قبل بھی پشاور کے مختلف علاقوں سے خواتین ٹک ٹاکرز سمیت نوجوان ٹک ٹاکرز کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
کالعدم جماعت کی حمایت، لاہور پولیس کا اہلکار گرفتار
رحمان نامی اہلکار نے کالعدم تحریک لبیک کے حق مواد شیئر کیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن اہلکار نے سوشل میڈیا پر مواد شئیر کیا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی حمایت میں مواد پھیلانے کے الزام میں گجرپورہ پولیس نے ڈولفن سکواڈ کے اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ رحمان نامی اہلکار نے کالعدم تحریک لبیک کے حق مواد شیئر کیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن اہلکار نے سوشل میڈیا پر مواد شئیر کیا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے سکیورٹی سٹاف کی سکریننگ کا عمل جاری ہے، جس کے بعد لاہور پولیس میں اہلکاروں کی سکریننگ کی جائے گی۔ جس مقصد شدت پسند مذہبی جذبات رکھنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کیلئے ماہرین نفیسات کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔