ننھے یوٹیوبرز محمد شیراز اور مسکان نے گاؤں کا خستہ حال اسکول جدید ادارے میں بدل دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف ننھے یوٹیوبرز محمد شیراز اور مسکان نے اپنی سوشل میڈیا آمدنی کو مثبت مقصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے اپنے گاؤں کے پرانے اسکول کو جدید تعلیمی ادارے میں تبدیل کر دیا ہے۔
شیراز کے والد نے کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو کے ذریعے اسکول کی خستہ حالی دنیا کے سامنے رکھی تھی، جہاں بچے کھلے آسمان تلے، بغیر میز اور کرسی کے، سیڑھیوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور تھے۔ ان بچوں کے پاس نہ مناسب لباس تھا، نہ جوتے اور نہ ہی بنیادی سہولیات۔
A post shared by Muhammad Shiraz (@shirazivlogs)
اب شیرازی فیملی نے یوٹیوب سے حاصل ہونے والی کمائی سے گاؤں میں ایک نیا اسکول تعمیر کر دیا ہے جس میں کشادہ کلاس رومز، معیاری تعلیمی سہولیات، تفریحی سرگرمیوں کا انتظام اور ایک محفوظ ماحول فراہم کیا گیا ہے۔
حالیہ ویڈیو میں شیراز نے کہا کہ یوٹیوبرز اگر محنت اور نیک نیتی سے کام کریں تو اپنی آمدنی کو معاشرے کی خدمت کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ننھے شیراز اور مسکان کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ صارفین نے تبصروں میں اس خاندان کو پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا ہے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
این جے وی اسکول کی پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسپورٹس ڈیسک) پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ(کراچی ریجن ) میں گزشتہ روز جناح کالج گراؤنڈ پر این جے وی اسکول نے دی سٹی اسکول کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دی سٹی اسکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 166 رنز بنائے۔ ہادی ڈیرو نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 15 چوکوں کی مدد سے 81، حسان شاہ نے 21 اور شایان جعفری نے 19 رنز بنائے۔ اصغر علی، نزاکت علی، انتظار عباسی اور اجے سوائی نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں این جے وی اسکول نے 7 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور 166 رنز 30.2 اوورز میں پورا کرلیا۔ امین رضا نے 32، ایاز علی نے 22 رنز بنائے۔ ہادی ڈیرو اور اکمل شیرازی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔