پنجاب میں 57 ہزار گھروں کی تعمیر کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 20 ہزار رہائش گاہیں شامل
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سستی رہائش کی فراہمی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 57,000 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد کم آمدنی والے اور مستحق افراد کو آسان اقساط پر گھر فراہم کرنا ہے۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق، یہ گھریں پنجاب کے 21 اضلاع میں سرکاری زمینوں پر بنائی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں 20,000 رہائش گاہوں کی تعمیر کے لیے 41 سائٹس کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔
منصوبہ آئندہ پانچ سالوں میں مکمل کیا جائے گا اور اس میں ورلڈ بینک کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ بھی تعاون کرے گا۔ ترجمان کے مطابق، گھروں کی تعمیر کے دوران معیار کی مکمل نگرانی کی جائے گی تاکہ مستحق افراد کو محفوظ اور معیاری رہائش دی جا سکے۔
یہ منصوبہ جلد ہی صوبائی کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کے بعد باقاعدہ تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا۔
Post Views: 9.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔
راولپنڈی میں سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے سوال جواب کے دوران ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، بھارت نے زمین، سمندر اور فضا میں جو کچھ کرنا ہے کرلے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔