دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد قطری وزیراعظم کی ٹرمپ سے دوبدو ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
قطری وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ امریکا پہنچے اور صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات کی جس میں ممکنہ طور پر اسرائیل کے دوحہ پر حملے سمیت غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ایک عشائیہ پر ہونے والی اس اہم ترین ملاقات میں صدر ٹرمپ کے ہمراہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسٹیو وٹکوف بھی شریک تھے۔
تاحال اس اہم ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو سے متعلق کچھ بتایا گیا ہے۔
تاہم اس ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو اسرائیل جانے کی ہدایت کی ہے جہاں وہ نیتن یاہو کو خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔
ملاقات کے بعد قطری نائب مشن سربراہ حامہ المفتح نے ایکس پر بتایا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ شاندار ڈنر ابھی اختتام پذیر ہوا ہے۔
Great dinner with POTUS.
مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور قطری وزیراعظم کی ملاقات میں قطر کے خطے میں ثالثی کے کردار اور دفاعی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
یہ بات چیت خاص طور پر اس تناظر میں کی گئی کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد خطے کی کشیدہ صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو میں ناپسندیدگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ یکطرفہ اقدام نہ تو امریکا اور نہ ہی اسرائیل کے مفاد میں ہے۔
President Trump’s dinner with Qatar’s PM along with Special Envoy Steve Witkoff went “great” a source familiar with the dinner tells me tonight.
It was scheduled to start by 730 pm Et and I’m told wrapped just before 930 pm Et. The source said they had “positive results” and… https://t.co/PXkun2ls0Z
یاد رہے کہ قطر گزشتہ کئی برسوں سے غزہ میں جنگ بندی، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کے بعد خطے کے مستقبل کے منصوبے پر مذاکرات کا مرکزی ثالث رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ دوحہ میں حماس کی اعلیٰ قیادت مقیم ہے جب کہ امریکی، اسرائیلی، مصری اور دیگر ثالث ممالک کے نمائندے بھی آتے جاتے رہتے ہیں۔
قطر نے اس سے قبل طالبان اور امریکا کے درمیان افغانستان جنگ کے خاتمے اور خطے کے مستقبل سے ہونے والے معاہدوں میں بھی ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔
اس مقصد کے لیے طالبان کا پہلا سیاسی دفتر بھی دوحہ میں کھولا گیا تھا جہاں طالبان کے وہ رہنما بھی مقیم تھے جن پر سفری پابندیاں عائد تھیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید 3 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں
حماس اس سے قبل 17 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرچکی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 20 لاشیں اسرائیلی حکام کے سپرد کی جا چکی ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 8 قیدیوں کی لاشیں موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 3 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں۔ اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس سے قیدیوں کی لاشیں موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاشوں کو شناخت کے عمل کے لیے تل ابیب کے ابوکبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا۔ حماس اس سے قبل 17 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرچکی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 20 لاشیں اسرائیلی حکام کے سپرد کی جا چکی ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 8 قیدیوں کی لاشیں موجود ہیں۔