دریائے سندھ میں گدو بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے سندھ کے گدو بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے سندھ کے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل فلڈ کمیشن (ایف ایف ڈی) نے 14 سے 15 ستمبر کے دوران گدو بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی پنجاب اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
اعلامیے میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور متعلقہ اداروں و اسٹیک ہولڈرز کو کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات اور ایمرجنسی تیاری کو یقینی بنائیں۔
وزارتِ آبی وسائل کے مطابق پنجاب کے بیراجوں پر پانی کا دباؤ بتدریج کم ہو رہا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف سیلاب کی صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
ترجمان وزارت نے کہاکہ پنجند بیراج پر بہت اونچے درجے کا سیلاب ہے، تاہم پانی کی سطح آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے۔
دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل کم ہونے لگی
اسی طرح دریائے ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے، جبکہ دریائے چناب میں مرالہ سے تریموں تک پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
فیڈرل فلڈ کمیشن کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگ والا پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جس کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، اور دریائے سندھ میں تربیلا سے تونسہ تک پانی کا بہاؤ بھی معمول کے مطابق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کے لیے وفاق کو فوری فلیش اپیل کرنی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ
کمیشن کے مطابق گدو بیراج پر اونچے درجے کا اور سکھر میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریائے راوی میں جسرا اور بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور اس کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی ڈی ایم اے دریائے سندھ سیلاب کا الرٹ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے دریائے سندھ سیلاب کا الرٹ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی وی نیوز گدو بیراج پر اونچے درجے درجے کا سیلاب ہے دریائے سندھ کے مطابق سیلاب کا پانی کا کی سطح
پڑھیں:
بھارت کی افغان طالبان کو دریائے کنٹر پر ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش
افغان میڈیا کے مطابق افغان سپریم لیڈر نے کہا تھا کہ ڈیم کیلئے ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے جائیں اور غیر ملکی کمپنیوں کا انتظار نہ کیا جائے تاہم اب بھارت نے چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر افغان طالبان کی جانب سے ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش کردی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر افغان طالبان کی جانب سے ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش کردی۔ گزشتہ دنوں افغانستان میں برسر اقتدار طالبان رجیم کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے وزارت توانائی کو چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر جلد از جلد ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔ افغان میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے کہا تھا کہ ڈیم کیلئے ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے جائیں اور غیر ملکی کمپنیوں کا انتظار نہ کیا جائے تاہم اب بھارت نے چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر افغان طالبان کی جانب سے ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش کردی۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹس کی تعمیر میں افغانستان کی مدد کیلئے تیار ہے، دونوں ممالک میں پانی سے متعلق معاملات میں تعاون کی ایک تاریخ ہے، ہرات میں سلما ڈیم کی مثال موجود ہے۔ دوسری جانب افغان طالبان نے بھارتی اعلان کا خیرمقدم کیا اور قطر میں طالبان کے سفیر سہیل شاہین نے دی ہندو سے گفتگو میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ خیال رہے کہ دریائے کنڑ چترال سے نکلتا ہے اور تقریباً 482 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد دریائے کابل میں شامل ہو کر واپس پاکستان آتا ہے۔