یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
لاہور کی سیشن عدالت نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مبینہ توہین مذہب سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے بیانات میں توہین مذہب کا ارتکاب کیا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق اس نے NCCIA کو باقاعدہ شکایت جمع کرائی، تاہم ادارے کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم ایجنسی متعلقہ قوانین کے تحت درخواست کا جائزہ لے کر کارروائی کرے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی آسامیوں کا پہلا اشتہار جاری
کراچی:سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی ملازمتوں کا پہلا اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے نوجوانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزگار کے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پورٹل پر اپلائی کریں۔
ترجمان کے مطابق جاب پورٹل پر نہ صرف ملازمتوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں بلکہ درخواست دینے کا مکمل طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے تاکہ امیدوار باآسانی آن لائن درخواست جمع کروا سکیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کا مقصد شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتیوں کو یقینی بنانا ہے۔