اسپین میں دنیا کی مہنگی ترین پنیر
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
اسپین میں دنیا کی مہنگی ترین پنیر ایک نیلامی میں خریدی گئی جس کی قیمت 42 ہزار ڈالرز کے قریب ہے یعنی 1 کروڑ 20 لاکھ پاکستانی روپے۔
یہ پنیر Cabrales blue cheese ہے۔ یہ پنیر اسپین کے صوبہ آسٹریاس، خاص طور پر Cabrales کے پہاڑی علاقے سے تعلق رکھتی ہے اور سالانہ Cabrales پنیر مقابلے میں پیش کی جاتی ہے۔
اس پنیر کے پیہے کا وزن 2.
اس سے قبل 2023 میں 2.2 کلو کا پنیر کا پہیہ 30,000 یورو میں بکا تھا اور 2019 میں 20 ہزار 500 یورو کا ریکارڈ رہا تھا۔ ان دونوں پنیروں کا بھی خریدار وہی تھا جس نے دنیا کی مہنگی ترین پنیر خریدی۔ خریدار El Llagar de Colloto ایک ریسٹورنٹ کا مالک ہے۔
یہ پنیر گائے، بھیڑ اور بکری کے کچے دودھ سے بنتی ہے اور تقریبا 8–10 ماہ تک گہرے، سرد اور نم غاروں میں رکھی جاتی ہے۔ ان قدرتی حالات میں ان پر پیدا ہونے والا Penicillium فنگس پنیر کو منفرد نیلا دھبہ اور تیز ذائقہ فراہم کرتا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دنیا کی
پڑھیں:
دنیا میں صحافی قتل کے 10 میں سے 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں: انتونیو گوتریس
نیویارک (ویب ڈیسک )اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ آج کے دن ہم صحافیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، دنیا بھر میں صحافیوں کے قتل کے 10 میں سے تقریباً 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں۔
اپنے بیان میں انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ غزہ کسی بھی تنازع میں صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک جگہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، سزا نہ ملنا صرف متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں بلکہ صحافتی آزادی پر حملہ ہے۔
یو این کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سزا نہ ملنا مزید تشدد کو بڑھاتا ہے اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، تمام حکومتوں کو ہر کیس کی تحقیقات کرنی چاہئیں، ہر مجرم کو کٹہرے میں لانا چاہیے۔
انتونیو گوتیرس نے کہا کہ تمام حکومتوں کو یقینی بنانا چاہیے کہ صحافی ہر جگہ اپنے فرائض آزادانہ طور پر انجام دے سکیں۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جب صحافیوں کو خاموش کیا جاتا ہے تو ہم سب اپنی آواز کھو دیتے ہیں، آئیں ہم سب مل کر ایک ساتھ کھڑے ہو کر صحافتی آزادی کا دفاع کریں۔