ماضی میں پاکستانی فلموں کی نامور اداکارہ خوشبو نے اپنے اور ارباز کے تعلقات پر کھل کے بات کی ہے۔حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں سابق شوہر ارباز خان پر دھوکا دہی کا الزام عائد کیا اور علیحدگی کی تصدیق کردی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ارباز میرے لیے سب کچھ تھے لیکن جب بھی کسی مشکل وقت میں ان کی ضرورت پیش آئی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے جس پر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے، میرا اور ارباز کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا، وہ بس بغیر بتائے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے، انہیں گئے ہوئے 5 برس بیت چکے ہیں لیکن آج بھی وہ میری یادوں میں میرے ساتھ ہیں۔خوشبو نے کہا کہ مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے کہ مجھے کئی برسوں سے انہیں (ارباز) دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر میں صرف ایک بیوی ہوتی تو گھریلو خاتون ہوتی اور یہ اللّٰہ جانتا ہے کہ جب تک میں صرف گھریلو خاتون تھی تو میں نے اپنی ذمہ داریاں اور فرائض بخوبی نبھائے، مجھ پر بہت ذمہ داریاں ہیں جنہیں میں نبھا رہی ہوں لیکن گزشتہ 6 ماہ سے میں گھر پر تھی لیکن کسی نے مجھے پلٹ کر نہیں پوچھا، کسی نے میری خیریت تک دریافت نہیں کی، گزشتہ 5 برس سے دونوں بیٹے میرے ساتھ ہی ہیں جب کہ ارباز سے ان کی علیحدگی ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ طویل عرصے سے خوشبو اور ارباز کے تعلقات میں کشیدگی اور علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں، اس انٹرویو میں خوشبو نے ارباز خان کے ساتھ خراب تعلقات پر ضرور کھل کر بات کی لیکن انہوں نے طلاق کی واضح تصدیق نہیں کی۔خوشبو خان اور ارباز خان نے 2000 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔اس سے قبل خوشبو خان کے سسر اور پشتو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار آصف خان نے بھی شکوہ کیا تھا کہ 5 سال ہوگئے بیٹے بہو سے ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اور ارباز

پڑھیں:

ایران امریکا ڈیل بہت مشکل ہے لیکن برابری کی بنیاد پر ہوسکتی ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد ( میاں منیر احمد) کیا امریکا اور ایران کے درمیان ڈیل ممکن ہے؟ جسارت کے سوال کے جواب میں سیاسی رہنمائوں اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہوسکتا ہے‘ پاکستان مسلم لیگ(ض) کے صدر رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ کہہ چکے ہیں کہ ان کا ملک امریکا سے برابری کی سطح پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ایران نے سفارتکاری سے کبھی انکار نہیں کیا،مذاکرات کے ذریعے امریکا کو مناسب حل دے سکتا ہے‘ایران نے یورپی ممالک کو منصفانہ اور متوازن جوہری تجویز پیش کی ہے‘ ایران کی لیڈر شپ کہہ چکی ہے امریکا کے ساتھ ہونے والے آئندہ مذاکرات باہمی احترام کے ساتھ کیے جاسکتے ہیں جس میں کوئی ملک کم یا زیادہ اہمیت پر نہیں شامل ہوگا۔ ایرانی قوم کے بنیادی حقوق پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور نہ کسی کے دباؤ میں آئے گا‘ قومی اسمبلی کے سابق دائریکٹر جنرل طارق بھٹی نے کہا کہ آج کل دونوں کے درمیان کوئی ڈیل ہونا مشکل ہے۔ میرے خیال میں 1980 سے ان کے کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔اگر ایران لبنان میں حزب اللہ کی حمایت بند کر دے تو اسرائیل کے لیے یہ واحد خطرہ ہو سکتا ہے۔ٹرمپ اس وقت اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے سعودی سمیت عرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔مستقبل میں کچھ بھی ہوا۔ تو دیکھتے ہیں ٹرمپ انتظامیہ اس میں کہاں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔اسرائیل کی مستقبل کی حکمت عملی پر بھی انحصار کرتا ہے کہ آیا وہ فلسطین میں خاص طور پر غزہ میں امن قائم کرنے اور بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کی اجازت دیتا ہے۔اگر ایسا ہوتا ہے تو موقع مل سکتا ہے۔تو آئیے انتظار کریں اور دیکھیں۔ تجزیہ کار رضا عباس نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں باالکل بھی ایسا نظر نہیں آرہا مگر یہ کہ ایران کا ولایت فقیہ کا نظام تبدیل کردیا جائے‘ تجزیہ کار اعجاز احمد نے کہا کہ ایران نے یورپی ممالک کو ایک منصفانہ اور متوازن جوہری تجویز پیش کی ہے۔ یہ تجویز ناصرف حقیقی خدشات کو دور کرے گی بلکہ فریقین کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند بھی ثابت ہوگی۔ بزنس کمیونیٹی کے ممبر اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سینئر ممبر اسرار الحق مشوانی نے کہا کہ ایران نے ایرانی جوہری تنصیبات پر کی گئی غیر قانونی بمباری کے باوجود انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی IAEA کے ساتھ نیا معاہدہ کیا ہے جو تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

میاں منیر احمد گلزار

متعلقہ مضامین

  • ہمارے ٹاؤن چیئرمینوں کی کارکردگی قابض میئر سے کہیں زیادہ بہترہے ، حافظ نعیم الرحمن
  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • فیکٹری کے ایک ملازم کے اکاؤنٹ میں تمام ملازمین کی تنخواہ ٹرانسفر
  • کس پہ اعتبار کیا؟
  • کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم
  • اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
  • 7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس
  • روس میں فیکٹری ملازم کو تمام ملازمین کی تنخواہیں غلطی سے وصول، واپس کرنے سے انکار
  • غلطی نہیں کی تو جرمانہ نہیں لگے گا، تصدیق کے بعد چالان معاف ہونگے، آئی جی سندھ
  • ایران امریکا ڈیل بہت مشکل ہے لیکن برابری کی بنیاد پر ہوسکتی ہے