ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اغوا کرنے والے حسن زاہد کو معاف کیوں کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اغوا کے الزام میں گرفتار اپنے سابق منگیتر حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتا دی۔
سامعہ حجاب نے اپنے سابق منگیتر حسن زاہد کو معاف کرنے کا فیصلہ لیتے ہوئے اس کیخلاف کیس واپس لے لیا جس پر عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں نے ان سے معافی کی وجہ دریافت کی تاہم ٹک ٹاکر نے جواب دینے سے گریز کیا۔
اب سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر اغوا کی کوشش کرنے اور سنگین دھمکیاں دینے والے اپنے سابق منگیتر کو معاف کرنے پر خاموشی توڑ دی ہے۔
ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ انہوں نے حسن زاہد کو اس لئے معاف کیا ہے کیونکہ اس کے والدین نے گھر آکر ان سے معافی مانگی ہے۔
سامعہ نے مزید کہا کہ اس معاملے پر 75 فیصد عوام میرے ساتھ تھی جبکہ 25 فیصد نے میری مخالفت کی اور مجھ پر شدید تنقید کی۔
یاد رہے کہ سامعہ حجاب نے گزشتہ روز حسن زاہد کیخلاف کیس واپس لے لیا تھا اور کہا تھا کہ ہم نے معاملہ طے کرلیا ہے اور حسن کی بریت سے انہیں کوئی اعتراض نہیں جس پر عدالت نے 20 ہزار مچلکوں کے عوض ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی تھی۔
خیال رہے کہ ٹک ٹاکر سامعہ حجاب پر یہ الزامات لگائے جارہے ہیں کہ انہوں نے کروڑوں کی ڈیل کے تحت حسن زاہد کو معاف کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حسن زاہد کو معاف ٹک ٹاکر
پڑھیں:
ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کے اہم ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغوا کروایا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان کی مد میں 50 لاکھ روپے وصول کیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے مکروہ دھندے کو چھپانے کے لیے رقوم کی بیرون ملک منتقلی بذریعہ حوالہ ہنڈی کی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغوا کرواتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم متاثرین کو رہا کروانے کی مد میں پاکستان میں ان کے اہل خانہ سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔