چمن میں بارڈرٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا: 5 فراد جاں بحق،3زخمی ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: بلوچستان کے شہر چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کا کہناہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بارودی مواد مسافروں کے سامان میں رکھا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
پشاور:دیر لوئر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میاں بڑنگولہ دیگان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔