ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ناکام کیوں ہوئے؟ ارشد ندیم نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
پاکستان کے جیولن تھرو اسٹار ارشد ندیم نے عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں اپنی پرفارمنس کے بعد کہا ہے کہ وہ انجری کے باوجود ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
عوامی حمایت پر اظہارِ تشکرسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ارشد ندیم نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کی دعاؤں، محبت اور حوصلہ افزائی کے بے حد مشکور ہیں۔
Dear Pakistanis,
I want to thank each and every one of you for your unwavering support and love throughout the World Athletics Championships.
— Arshad Nadeem (@ArshadOlympian1) September 18, 2025
انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اپنی توقعات کے مطابق نتیجہ حاصل نہیں کر سکے، مگر انہیں قوم کی نمائندگی کرنے پر ناز ہے۔
انجری کا انکشافارشد ندیم نے بتایا کہ 4 جولائی سے انجری کا شکار ہیں جس کے باعث تیاری اور فٹنس متاثر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم میڈل حاصل کرنے میں ناکام، ’کوشش کرکے ہار جانے پر ہم دکھی نہیں‘
تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری اور مقابلے میں بھرپور محنت کی۔ ان کے مطابق یہ تجربہ ان کے لیے قیمتی ہے اور وہ مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی کے لیے سخت محنت کریں گے۔ جیولن تھرو اسٹار نے کہا کہ وہ عوام کو مایوس کرنے پر دل گرفتہ ہیں لیکن وعدہ کرتے ہیں کہ آئندہ زیادہ محنت کر کے بہتر نتائج کے ساتھ وطن کا نام روشن کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارشد ندیم انجری جیولن تھرو قومی ہیرو
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جیولن تھرو قومی ہیرو
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔