پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلاؤڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلاؤڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت بیرسٹر گوہر نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ کی طرح پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں ہوئیں ، ہم نااہلی کے فیصلوں سے بہت متاثر ہوئے، بس بہت ہوگیا، اب ایک دوسرے کو ٹارگٹ کرنا بند کریں۔اس کے علاوہ بیرسٹر گوہر نے عدالت میں الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی۔یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں سنائی تھیں، الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامات کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت کئی رہنماؤں کو نااہل قرار دے دیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی رہنماؤں کو بیرسٹر گوہر
پڑھیں:
بھارت: معروف خاتون صحافی رانا ایوب کو قتل کی دھمکیاں
بھارت کی معروف خاتون صحافی رانا ایوب اور ان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکیوں بھری کالز موصول ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نامور خاتون صحافی رانا ایوب نے بتایا کہ انہیں بین الاقوامی نمبرز سے ویڈیو اور فون کالز کے ذریعے دھمکیاں دی گئیں ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی دینے والے شخص نے رانا ایوب کو انکے گھر کا پتہ بتایا اور والد کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔
ملزم نے مطالبہ کیا کہ رانا ایوب 1984ء کے سکھ فسادات پر کالم لکھیں، ورنہ انجام بھگتنے کے لیے تیار ہوجائیں۔
رانا ایوب نے ممبئی کے کوپر کھیرانے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
صحافیوں کی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکام رانا ایوب اور ان کے خاندان کے تحفظ کو فوری یقینی بنائیں۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے خلاف تشدد اور خوف کی فضا ناقابلِ قبول ہے اور بھارتی حکومت ذمہ دار عناصر کی فوری شناخت اور گرفتاری کو یقینی بنائے۔
واضح رہے کہ رانا ایوب پہلے بھی آن لائن ہراسانی، تفتیش اور قتل و ریپ کی دھمکیوں کا نشانہ بن چکی ہیں۔