توشہ خانہ ٹو کیس: عمران، بشریٰ کی جلد سماعت کیلئے درخواست پھر ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی اپیل پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے سے متعلق متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزاران کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر، علی بخاری، سردار مصروف اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے، بیرسٹر سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ ایک ماہ سے کیسز تیزی سے چل رہے ہیں، پیر کو فیصلہ آنے کی امید ہے، اگر سماعت نہ ہوئی تو ریلیف حاصل کرنے میں مزید وقت لگ جائے گا۔
 روس میں ایک بار پھر 7.                
      
				
وکلاء کا کہنا تھا کہ نیب اور پولیس پہلے ہی پراسیکیوٹ کر چکے ہیں، اب ایف آئی اے کو بھی پراسیکیوٹ کرنے کا یاد آیا ہے، ضمانت کے فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ جرم نہیں بنتا پھر ٹرائل کیوں بھگتنا پڑ رہا ہے؟
بیرسٹر سلمان صفدر نے استدعا کی کہ پیر کو ہر صورت سماعت مقرر کی جائے تاکہ فیصلہ ہو سکے جس پر جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ روسٹر دیکھ کر بتایا جائے گا۔
بعدازاں عدالت نے ایک بار پھر توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی درخواست پر مزید سماعت ملتوی کر دی۔ 
 
9 مئی مقدمات: علیمہ، عظمیٰ خان، اعظم سواتی کی ضمانتوں میں توسیع
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: توشہ خانہ ٹو کیس
پڑھیں:
سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بینک الفلاح کا مزید 50 لاکھ ڈالرعطیہ کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) بینک الفلاح کے چیئرمین شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2025 کے سیلاب سے متاثرین کی بحالی کے لیے اضافی 50 لاکھ امریکی ڈالر،تقریباً 1.4 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ اس اعلان کے بعد بینک الفلاح کی جانب سے 2022 سے اب تک کے سیلاب زرہ علاقوں اور متاثرین کی بحالی کیلئے مجموعی امداد 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو موسمیاتی تباہ کاریوں کے بعد مسلسل عوامی معاونت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ اعلان بینک الفلاح کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف باجوا نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ”بینک الفلاح کی خواہش ہے کہ ہم صرف ایک مالیاتی ادارہ نہ رہیں بلکہ ایک ایسا بینک بنیں جو لوگوں کا احساس کرے۔ ہم اپنے چیئرمین اور بورڈ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یہ فراخ دلانہ تعاون فراہم کیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم متاثرین کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلی سے مقابلے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔”
نئے فراہم کیے گئے فنڈز غیر سرکاری تنظیموں اور شراکت داروں کے نیٹ ورک کے ذریعے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بنیادی ڈھانچے، روزگار کی بحالی اور کمیونٹیز کی مضبوطی پر خرچ کیے جائیں گے۔ اس اقدام میں رہائش، تعلیم، صحت اور موسمیاتی لحاظ سے موزوں زراعت سمیت ترقیاتی اقدامات شامل ہوں گے۔
رواں سال 2025کے سیلاب نے پاکستان کو ایک بار پھر شدید متاثر کیا ہے، جبکہ 2022 میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے۔ تاہم وسیع امدادی سرگرمیوں کے باوجود 80 لاکھ سے زائد بے گھر افراد اب بھی صحت اور رہائش کے مسائل سے دوچار ہیں۔
2022کے بعد بینک الفلاح نے 1 کروڑ ڈالر کے امدادی منصوبے کا آغاز کیا تھا، جس کے دو مراحل میں سندھ اور بلوچستان میں فوری امداد اور طویل مدتی بحالی شامل تھی۔ بینک الفلاح نے اپنے 479 متاثرہ ملازمین کو بھی 50 کروڑ روپے کی براہ راست مالی مدد فراہم کی، جن کے گھر اور اثاثے سیلاب میں تباہ ہوئے تھے، جو ادارے کی ٹیم کیلئے فلاح و بہبود کی روایت کا ثبوت ہے۔