data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی ریاست واشنگٹن میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں فوجی ہیلی کاپٹر ایم ایچ-60 بلیک ہاک معمول کی تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثہ بدھ کی شب جوائنٹ بیس لیوس میک کارڈ کے قریب پیش آیا، جس میں چار فوجی سوار تھے۔

امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر  160ویں اسپیشل آپریشنز ایوی ایشن رجمنٹ کے اہلکاروں کے زیر استعمال تھا۔ حکام نے فی الحال فوجیوں کی صحت یا ممکنہ جانی نقصان کے حوالے سے کوئی باضابطہ تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ رات نو بجے کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور جمعرات کی صبح تک یہ آگ ایک ایکڑ رقبے تک پھیل گئی۔ اس وقت بھی فوجی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

فوجی حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جب کہ ماہرین تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر

پڑھیں:

کراچی، مختلف علاقوں میں حادثے اور فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثے اور فائرنگ کے تین الگ الگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی ناصر کالونی کی لالا آباد گلی میں گولی لگنے سے 50 سالہ خاتون شمیم زوجہ قاسم زخمی ہو گئیں۔

واقعے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں ہو سکا، تاہم پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

قصبہ کالونی اسلامیہ کالونی میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی لگنے سے 18 سالہ لڑکی لائبہ زخمی ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ گولی کہاں سے اور کیسے چلی۔

لیاری کے علاقے بغدادی میں علی ہوٹل کے قریب ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ نوجوان حسنین زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔ زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گل بائی پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔

چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 28 سالہ واجد علی کے نام سے کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • واشنگٹن میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار افراد سوار تھے
  • واشنگٹن میں امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 فوجی لاپتا
  • کراچی، مختلف علاقوں میں حادثے اور فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی
  • امریکا: پنسلوینیا میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک‘حملہ آور بھی مارا گیا
  • برازیل میں طیارہ گر کر تباہ‘ 3افراد ہلاک
  • ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: جاں بحق مسافروں کے لواحقین نے امریکی کمپنیوں پر مقدمہ دائر کر دیا
  • پنسلوینیا میں فائرنگ کا واقعہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو قطر حملے سے پہلے آگاہ کیا یا نہیں؟ بڑا تضاد سامنے آگیا
  • رکن اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار، گل ابراہیم ساتھیوں سمیت زخمی