کشمیری نوجوان استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں، منوج سنہا
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بھارت کی ترقی محض معاشی بڑھوتری نہیں بلکہ تہذیبی بیداری اور یکجہتی کا سفر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھارت کے لسانی تنوع کو محفوظ رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں سے استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبانوں کو اپنے کی اہمیت پر زور دیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سرینگر میں "بھارتیہ بھاشاؤں میں ایکاتمتا" کے عنوان سے منعقدہ قومی سیمینار کے دوران خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ملک بھارت کی لسانی تنوع کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ منوج سنہا نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہندی پکھواڑہ مہم کے تحت ہندی زبان کے ساتھ ساتھ دیگر بھارتی زبانوں کو بھی فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اور اساتذہ کو چاہیئے کہ وہ اس مشن میں پیش پیش رہیں اور استعماری ورثے سے خود کو آزاد کریں۔
منوج سنہا نے مزید کہا کہ بھارت کی ترقی محض معاشی بڑھوتری نہیں بلکہ تہذیبی بیداری اور یکجہتی کا سفر ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہونا چاہیئے کہ 2047ء تک، جب بھارت آزادی کے سو سال مکمل کرے، ہم ایک متحد اور ابھرتے ہوئے ملک کے طور پر خود کو ثابت کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی اصل طاقت تنوع میں ہے اور نوجوانوں، خاص طور پر این آئی ٹی کے طلبہ کو ملک سازی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ منوج سنہا نے نوجوانوں سے غلامی کی ہر نشانی کو ختم کرنے اور ایک شاندار قوم کی تعمیر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک وقت میں دنیا کی معیشت اور علم میں راہ نما رہا ہے اور اب ایک بار پھر اپنے کھوئے ہوئے مقام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق آج دنیا کو بھارت سے بڑی توقعات وابستہ ہیں اور یہ نوجوانوں پر منحصر ہے کہ وہ اپنی تحقیق اور اختراعات سے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کو بھی رہنمائی فراہم کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: منوج سنہا نے کہا کہ بھارت نے کہا کہ بھارت کی
پڑھیں:
لیفٹیننٹ گورنر"ریاستی درجے" کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فاروق عبداللہ
فاروق عبداللہ کا یہ تبصرہ منوج سہنا کے حالیہ بیان کے جواب میں آیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت کے پاس عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے کافی اختیارات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ماتحت انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ریاستی درجے کے معاملے پر علاقے کے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے سری نگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے کبھی سچ نہیں بولا، ان کا انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) اور انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) پر مکمل کنٹرول ہے۔ فاروق عبداللہ کا یہ تبصرہ منوج سہنا کے حالیہ بیان کے جواب میں آیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت کے پاس عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے کافی اختیارات ہیں، ناقص کارکردگی کو ریاستی درجے سے نہیں جوڑنا چاہیے۔