کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
کراچی:
شہر میں پولیس کی اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تھانہ بلال کالونی کی حدود میں واقع بلدیہ اسکول سیکٹر 5-ڈی سناٹا گلی میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز سے مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ساتھی حراست میں لے لیا گیا، تاہم ان کا تیسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت محمد شیراز ولد محمد رمضان سے ہوئی جس کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول، 3 راؤنڈ لوڈ میگزین، ایک خول اور چھینا گیا موبائل فون برآمد ہوا۔
گرفتار دوسرے ملزم کی شناخت اسد ولد امان اللہ کے نام سے کی گئی، جس سے 30 بور پستول بمعہ 3 راؤنڈ لوڈ میگزین اور خول برآمد ہوا۔ پولیس نے موقع سے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی، جس کی تفصیلات سی پی ایس سی سے حاصل کی جارہی ہیں۔ زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فرار ملزم محمد اللہ محسود کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
دوسری جانب ضلع ملیر کے علاقے ابراہیم حیدری بے نظیر چوک پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن اور کیش رقم برآمد ہوئی۔ زخمی ملزم کی شناخت شہباز ولد حمزہ کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس نے ملزم کو اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ فرار ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور برآمد اسلحہ فرانزک کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزم کی
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔