سی ٹی ڈی نے کالعدم سندھودیش لبریشن آرمی کے دہشتگرد کو دھرلیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کا¶نٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)حیدرآباد نے انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے روپوش دہشت گرد کو حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گرد سی ٹی ڈی کو مختلف سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ سی ٹی ڈی حیدرآباد نے قاسم آباد سے گرفتار کئے جانیو الے کالعدم تنظیم
سندھودیش لیبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشت گرد سنی پٹھان کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد کئی روز سے بلوچستان میں روپوش تھا اور گزشتہ روز رات ہی قاسم آباد پہنچا تھا جہاں سے اسے گرفتار کرلیا ، ملزم کیخلاف سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ ، پنجاب جانے والے کارگو ٹرالر زپر پیٹرول بموں سے حملے کی منصوبہ بندی سمیت دیگر سنگین مقدمات درج تھے ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سے تفتیش کی جارہی ہے ۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ یہ کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی تھی۔
اہم آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے جانے والے دہشت گرد مختلف تخریبی اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام ویژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔
صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے 4 بھارتی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کو قومی سلامتی کے لیے اہم کامیابی قرار دیا۔
صدرِ مملکت نے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم و استقلال کو سراہا اور اپنے بیان میں کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ اور دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے وطن دشمن عناصر کے خلاف آپریشن عزمِ استحکام کے تسلسل کو قومی سلامتی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بھی قلات میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی ہے۔ انہوں نے بھارتی پشت پناہی میں سرکردہ 4 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
دریں اثنا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی قلات میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔
محسن نقوی نے کہا کہ 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ فورسز نے بروقت کارروائی کرکے انڈین اسپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا۔ قوم فتنۃ الہندوستان کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں اس فتنے کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔