فرانس : بجٹ کٹوتیوں کیخلاف ملک گیر احتجاج‘100 سے زائد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں حکومتی پالیسیوں اور معاشی بحران کے خلاف شدید مظاہرے شروع ہوگئے اور عوام بجٹ کٹوتیوں، مہنگائی، پنشن اصلاحات پر لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس میں درجنوں افراد زخمی اور سیکڑوں گرفتار ہوگئے۔پولیس نے ہنگامہ آرائی کو قابو کرنے کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔کئی شہروں میں مظاہرین نے سڑکیں بند کر دیں اور بعض مقامات پر آگ بھی لگا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مظاہروں میں شریک افراد کی تعداد تقریباً 5 لاکھ تھی،جب کہ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ 10 لاکھ افراد احتجاج میں شریک ہوئے۔مظاہرین نے حکومت پر امیروں کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگا دیا۔ مظاہروں میں اساتذہ، ٹرین ڈرائیورز، طلبہ، مزدور اور سرکاری ملازم بھی شامل ہوئے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پنشن اصلاحات واپس لی جائیںاور امیروں پر ٹیکس لگایا جائے۔ مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے کہاکہ عوامی خدمات کا بجٹ بحال کرو، صحت و تعلیم بچاؤ۔واضح رہے کہ فرانسیسی حکومت پر بیرونی قرضوں اور غلط پالیسیوں کا شدید دباؤ ہے۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے 80ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مظاہرین نے
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔