سیلاب کی دریائی پٹی میں تباہ کاریاں، رابطے منقطع، فصلیں تباہ، دیہات کو شدید خطرات
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
بہاولنگر( نیوزڈیسک) دریائے ستلج میں بہاولنگر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا، فصلیں تباہ ہو گئیں، زمینی رابطے منقطع ہو گئے۔
دریائی بیلٹ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری رہیں، موضع کوٹ لنگاہ، توگیرہ اور دیگر علاقوں کے رابطے منقطع ہوگئے، دریائے سندھ میں کنڈیارو کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا، کچے کے قدیمی گاؤں بکھری کو بچانے کیلئے بنایا گیا بند توڑ دیا گیا۔
کچے کے علاقوں میں تل، کپاس اور جوار کی فصلیں تباہ ہوگئیں، 50 سے زائد دیہات ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، گڈو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی آمد 4 لاکھ 26 ہزار 847 کیوسک ریکارڈ کی گئی، دریائے سندھ میں کوٹری بیراج کے مقام پر پانی کی آمد میں مزید اضافہ ہوگیا۔
بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار رہی، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 9 ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا، سکھر بیراج پر پانی کے بہاؤ میں 62 ہزار کیوسک کمی آگئی، سیلاب سے شجاع آباد کی بستی ماڑا میں خوفناک تباہی ہوئی، متاثرین تاحال گھروں میں آباد نہیں ہو سکے۔
علی پور میں 7 متاثرین سیلابی پانی میں ڈوب کر دم توڑ گئے، موضع پکا نائچ میں سیلابی پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر 3 افراد چل بسے، بستی کارچ کے 3 رہائشی راشن لیکر واپسی پر ریلے کی نذر ہوگئے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بہتری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز وائٹ بال کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کے باعث بابر اعظم، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی کی پوزیشنز میں نمایاں ترقی دیکھی گئی، جبکہ اسپنر ابرار احمد بدستور ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہیں۔
نئی رینکنگ کے مطابق ابرار احمد بولنگ کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں اور وہ واحد پاکستانی بولر ہیں جو عالمی ٹاپ ٹین میں اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی تین درجے ترقی کے ساتھ تیرہویں پوزیشن پر پہنچ گئے، جبکہ محمد نواز ایک درجہ اوپر چڑھ کر بتیسویں نمبر پر آگئے۔ دوسری جانب سفیان مقیم چار درجے تنزلی کے بعد چوبیسویں نمبر پر چلے گئے۔
بلے بازوں کی فہرست میں صاحبزادہ فرحان گیارہویں نمبر پر برقرار ہیں، بابر اعظم نو درجے بہتری کے بعد تیسویں، صائم ایوب دس درجے ترقی کے ساتھ انتالیسویں، اور سلمان آغا دس درجے بہتری کے بعد چونیویں نمبر پر آگئے ہیں۔ محمد رضوان دو درجے تنزلی کے بعد بیالیسویں پوزیشن پر ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جب کہ بولرز میں بھارتی اسپنر ورون چکروتی نے پہلی پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔