خضدار: سینئر سیاسی رہنماؤں کے گھر پر دستی بم حملہ، 7 محافظ زخمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے دو تلوار میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما آغا شکیل احمد درانی اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آغا شازیب درانی کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ حملہ جمعرات کی رات گئے پیش آیا جس کے نتیجے میں گھر کے سات محافظ معمولی طور پر زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں نے گھر کی بیرونی دیوار پر دستی بم پھینکا جس سے دھماکہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے جو علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ سات محافظوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔
دھماکے کے فوری بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور گواہوں کے بیانات کی مدد سے تحقیقات کی جارہی ہیں، ہم حملہ آوروں کو جلد گرفتار کریں گے اور ان کے پیچھے چھپے عناصر کو بے نقاب کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمی محافظوں کو فوری طور پر خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں جلد ڈسچارج کردیا جائے گا، یہ واقعہ بلوچستان میں سیاسی رہنماؤں پر حملوں کی حالیہ لہر کا حصہ ہے۔
بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات عوام اور سیاسی قیادت کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور حکومت کی جانب سے متاثرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
پی پی پی کے رہنما آغا شکیل احمد درانی جو خضدار کے سابق ڈسٹرکٹ میئر بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے اس حملے کو سیاسی مخالفین کی سازش قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہم شہیدوں کی پارٹی ہیں اور ایسے حملوں سے نہیں ڈرتے، بلوچستان میں امن کی بحالی ہماری ترجیح ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور دھماکے کے بعد فرار ہوگئے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، اس واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ خضدار بلوچستان کا ایک اہم ضلع ہے جہاں ماضی میں بھی سیاسی رہنماؤں پر حملے ہوچکے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ امن کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے دیا ہے ہے اور
پڑھیں:
ہنگو پولیس کے قافلے پر بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
ہنگو پولیس کے قافلے پر بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز
ہنگو(آئی پی ایس) ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس قافلے پر دھماکے کے نتیجےمیں ایس ایچ او عمران الدین سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ہنگو پولیس نے بتایا کہ دھماکہ کے بعد فائرنگ بھی کی گئی، پولیس قافلے کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ پولیس قافلے میں ایس پی انوسٹی گیشن عبدالصمد، ڈی ایس پی ٹل مجاہد اور ایس ایچ او عمران الدین جا رہے تھے۔
پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایچ او عمران الدین زخمی ہو گئے۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن عبد الصمد خان نے بتایا کہ پولیس امن کیمٹی کے اجلاس واپس آ رہی تھی، ہمارے ساتھ پولیس قافلے کو نشانہ بنایا گیا، واقعے میں ایس ایچ او عمران الدین خان سمیت دو اہلکار زخمی ہوئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجماعت اسلامی کا مینار پاکستان پر ہو نے والا اجتماع عام تاریخی ہو گا،ڈاکٹر طارق سلیم جماعت اسلامی کا مینار پاکستان پر ہو نے والا اجتماع عام تاریخی ہو گا،ڈاکٹر طارق سلیم پیپلز پارٹی میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے مشاورت تیز، بیرسٹر گروپ بھی ساتھ دینے پر راضی سوڈان کی قیامت خیز جنگ سے فرار کے دوران خاندان بچھڑ گئے، بچے والدین کے سامنے قتل یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد عیسائیوں کے قتل عام کا الزام: ٹرمپ کا نائیجیریا میں فوجی کارروائی کیلئے تیاری کا حکم بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم