WE News:
2026-07-24@06:28:22 GMT

دارفور میں مسجد پر ڈرون حملہ، 70 سے زائد شہری جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

سوڈان کے علاقے دارفور کے شہر الفاشر میں جمعے کے روز ایک مسجد پر ڈرون حملے میں 70 سے زائد شہری جاں بحق ہوگئے۔

مقامی حکام اور فوج کے مطابق حملہ پیراملٹری گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) نے کیا۔ جاں بحق افراد میں کئی بے گھر شہری بھی شامل ہیں۔

فوج کا مؤقف

سوڈانی فوج کی چھٹی انفنٹری ڈویژن نے بیان میں کہا کہ ملیشیا نے صفیہ مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران نمازیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 75 سے زائد شہری شہید ہوئے۔

گھیراؤ اور شدت پسندی

الفاشر شمالی دارفور کا دارالحکومت اور خطے میں فوج کا آخری بڑا گڑھ ہے، جہاں RSF مئی 2024 سے محاصرہ کیے ہوئے ہے۔

فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں اسپتال، اسکول اور بے گھر افراد کے مراکز بھی متاثر ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کی گواہی

مقامی رضا کاروں کے مطابق نمازیوں کی لاشیں مسجد کے ملبے سے نکالی گئیں۔ سوشل میڈیا پر مقامی مزاحمتی کمیٹیوں نے ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں مسجد کے حصے ملبے کا ڈھیر اور جاں بحق افراد کی لاشیں دکھائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سوڈان میں آئی ڈی پیز کے کیمپ پر ڈرون حملے میں 11 افراد ہلاک، 22 زخمی

انسانی حقوق کی تنظیموں کا ردعمل

سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے واقعے کو غیر مسلح شہریوں کے خلاف سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ RSF کی یہ کارروائی انسانی اور مذہبی اقدار و عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ کی تنبیہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ سوڈان کی خانہ جنگی میں نسلی تشدد بڑھ رہا ہے اور عام شہری سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

RSF دارفور سوڈان مسجد پر حملہ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دارفور سوڈان مسجد پر حملہ

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو