معروف امریکی گلوکار طیارے کے حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
فرانکلن(نیوز ڈیسک)امریکہ کے معروف کنٹری میوزک گلوکار اور نغمہ نگار بریٹ جیمز ایک فضائی حادثے میں اپنی اہلیہ اور بیٹی سمیت ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بریٹ جیمز کے نجی ہوائی جہاز کا حادثہ ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر فرانکلن کے قریب پیش آیا، جہاں طیارہ کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوگیا۔
57 سالہ بریٹ جیمز، ان کی اہلیہ میلوڈی ولسن اور بیٹی میرل میکس ویل ولسن نجی طیارے میں سوار تھے۔ یہ طیارہ امریکی شہر نیش ول کے جان سی ٹیون ایئرپورٹ سے پرواز کے بعد حادثے کا شکار ہوا۔
امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک اسکول کے قریب کھیت میں گرا تاہم اس حادثے میں طیارے موجود افراد کے علاوہ کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا معلوم کی جاسکیں۔
یاد رہے کہ بریٹ جیمز گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار اور نغمہ نگار تھے جنہوں نے کئی مقبول گیت تحریر کیے اور گائے جو مداحوں میں بےحد مقبول ہیں۔ ان بریٹ جیمز کی اچانک موت نے امریکی میوزک انڈسٹری کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بریٹ جیمز
پڑھیں:
’یاعلی‘ گانے سے مشہور گلوکار اسکوبا ڈائیونگ کے دوران ہلاک
’یا علی‘ گانے سے مشہور بھارتی گلوکار زوبین گرگ سنگاپور میں اسکوباڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق 52 سالہ گلوکار نارتھ ایسٹ فیسٹیول میں پرفارم کرنے کی غرض سے سنگاپور میں موجود جب اسکوبا ڈائیونگ کا کھیل ان کی جان لے گیا۔
انہوں نے سمندر میں غوطہ لگایا جس کے فوراً بعد ان کو سیدھا اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکے۔
زوبین کی موت پر مداحوں، موسیقاروں اور بالی وڈ کی دیگر شخصیات کی جانب سے غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔