اکیڈمی کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
پندی بھٹیاں کے علاقے سکھیکی منڈی میں نجی اکیڈمی کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے،مرنےوالوں میں اکیڈمی کےمالک ماں بیٹا بھی شامل ہیں، جبکہ دو زخمی بچوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے،زخمیوں اور لاشوں کو ٹی ایچ کیو منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیوں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے،جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کر رہے ہیں۔
Post Views: 9.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لیاری فٹبال اکیڈمی نے انڈونیشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست سنگا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
کراچی:لیاری فٹبال اکیڈمی نے اپنے شاندار کھیل کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سنگا کپ 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
سنگاپور میں جاری ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے بوائز انڈر 16 ایونٹ میں اکیڈمی کی ٹیم نے فائنل فور میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا کی معروف ٹیم سیمین پادانگ ایف سی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔
یہ مقابلہ مقررہ وقت تک 0-0 سے برابر رہا، لیکن پھر پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے فیصلہ کیا گیا۔
لیاری فٹبال اکیڈمی نے 2-3 سے فتح حاصل کی، جس میں گول کیپر کاشف کا اہم کردار رہا، جنہوں نے ایک یقینی گول بچا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔
اس سے قبل، لیاری فٹبال اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کی ٹیم اوشن ریف ایس ایچ ایس کو 0-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، اکیڈمی کے اسکواڈ کی قیادت اکیڈمی کے صدر شیخ عبدالرحمن کر رہے ہیں۔
اس ٹورنامنٹ میں انڈر 8، انڈر 10، انڈر 12، انڈر 14 اور انڈر 16 کے ایونٹس میں 13 ممالک کی 160 ٹیمیں شریک ہیں۔
9 نومبر تک جاری رہنے والے اس 15 ویں ایڈیشن میں پہلی مرتبہ پیرا فٹبال کے مقابلے بھی شامل کیے گئے ہیں۔