وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے اعلی سطح وفد نے ملاقات کی جس کے تحت جرمنی کی جانب سے بچوں میں کینسر کے علاج کے حوالے سے معاونت پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے وفد کی سربراہی جرمن پیڈریاٹرک آنکالوجسٹ اورنیو رو آنکالوجسٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سٹفن مائیکل نے کی۔ وفد میں ہیڈلبرگ یونیورسٹی اسپتال، جرمن کینسر ریسرچ سینٹر اور ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے ماہرین شامل  تھے۔

ملاقات میں بچوں کے کینسر کے علاج میں جرمن اداروں کی معاونت پر اصولی اتفاق ہوا۔ ڈاکٹر اسٹفن مائیکل نے پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کوابلیشن کینسر ٹریٹمنٹ متعارف کرانے والاریجن کا پہلا صوبہ ہے۔ لاہور میں پنجاب کا سب سے بڑا اورجدید ترین نوازشریف کینسر اسپتال تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کررہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چلڈرن اسپتال لاہور میں کینسر کے علاج کیلئے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کی معاونت کو سراہا جائے گا۔ پیڈریاٹرک آنکالوجی کیلئے جرمنی کی جدید ٹیکنالوجی کا خیرمقدم کریں گے۔ کینسر کے علا ج کیلئے جرمن اداروں کے ساتھ جوائنٹ ٹریننگ کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے۔
 
مریم نواز نے مزید کہا کہ لاہور میں نواز شریف کینسر اسپتال تعمیر کے آخری مراحل میں ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین اسپتال ہوگا۔

پارلیمانی لیڈر ہیڈلبرگ سٹی کونسل وسیم بٹ نے کہا کہ  لاہور و ہیڈلبرگ کے درمیان تعلیمی و ثقافتی روابط کو مضبوط بنا رہے ہیں۔

اس موقع پر ہیڈلبرگ کے لارڈ میئر پروفیسر ڈاکٹر ایکارٹ ورزنر نے  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مہمان نوازی پر شکریہ بھی ادا  کیا

ہائیڈل برگ اور پنجاب میں باہمی تعاون دونوں شہروں کے عوام کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ڈاکٹر ایکارٹ ورزنر

ڈاکٹر اسٹفن مائیکل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بچوں کے کینسر کے علاج میں اعلیٰ معیار قابلِ تحسین ہے۔ جرمن اور پاکستانی اداروں کے ساتھ تربیت اور علوم کے تبادلے سے مزید مثبت نتائج سامنے آئیں گے جبکہ  پنجاب کے چلڈرن ہسپتال اورکینسر ہسپتال میں کم وسائل کے ساتھ بہترین علاج قابل تحسین ہے۔ 

ڈاکٹر اسٹفن مائیکل نے بتایا کہ ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر پاکستان میں آغاخان یونیورسٹی کے ساتھ کینسر کے علاج کیلئے اشتراک کار کررہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کینسر کے علاج میں کینسر کے مریم نواز کے ساتھ

پڑھیں:

پاکستان کا پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا

پاکستان کا اور پنجاب کا تاریخی اور پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے چین سے منگوائی جدید مشینری سے کینسر کے مریض شفا یاب ہونے لگے ہیں۔ یہ چین کے ماہرین کے جدید اور محفوظ ترین طریقہ علاج ہے جس کا پنجاب میں باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج پنجاب کی سب سے پہلی کینسر کے جدید ترین علاج کی مشین 'کوآبلیشن' کا افتتاح کریں گی۔ پنجاب کا پہلا 'کوآبلیشن' سنٹر میو ہسپتال میں قائم ہوگیا ہے جہاں ڈاکٹروں اور عملے  کی تربیت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔ 

میو ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز کی ٹیم پھیپھڑے اور چھاتی کے کینسر کے دو مریضوں کا جدید طریقہ علاج سے کامیاب آپریشن بھی کر چکے ہیں۔ جگر میں خون پہنچانے والی شریانوں میں رکاوٹ (ٹیومر) اور چھاتی کے کینسر کا بجلی کی حرارت کے ذریعے کامیاب علاج کیا گیا ہے۔

'کوآبلیشن' کے علاج کے جدید طریقے میں بجلی سے پیدا کردہ حرارت سے متاثرہ ٹشوز جلا دیے جاتے ہیں اور سرجری کے مقابلے میں اس جدید طریقہ علاج میں مریض کو کم تکلیف ہوتی ہے اور تندرست ہونے کا عمل بھی تیز ہوتا ہے۔

میو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس نئے طریقہ علاج اور جدید مشینری کو کینسر کے علاج میں بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز سے جرمن طبی وفد کی ملاقات، بچوں کے کینسر کے علاج میں معاونت پر اتفاق
  • پاکستان کے پہلے کوبلیشن سینٹر کا افتتاح، کینسر کے مریض کا 100فیصد علاج مفت ہوگا، مریم نواز
  • کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے، مریم نواز شریف
  • کیمو تھراپی کے بغیر علاج، مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری
  • پنجاب: کینسر کے علاج کی نئی تاریخ، پاکستان کے پہلے کو ابلیشن سینٹر کا افتتاح
  • لاہور میں پہلا کوآبلیشن سینٹر قائم، کینسر کے مریضوں کا کامیاب آپریشن
  • یہودی تنظیم کا جرمن چانسلر پر اسرائیل کی حمایت کے لیے زور
  • پاکستان کا پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا
  • پاکستان کا پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا